راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں، 3 سپلائر گرفتار، 5 کلو سے زائد چرس برآمد
راولپنڈی
شمشاد مانگٹ
راولپنڈی پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 3 منشیات سپلائرز کو گرفتار کر کے 5 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔
ترجمان پولیس کے مطابق آر اے بازار پولیس نے کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر کے 2 کلو 400 گرام چرس، صدر واہ پولیس نے ایک شخص سے 1 کلو 600 گرام چرس، جبکہ بنی پولیس نے ایک ملزم کے قبضے سے 1 کلو 452 گرام چرس برآمد کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے اور اس ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
Comments are closed.