اسلام آباد اور وانا میں حملے کرنے والوں کا تعلق افغانستان سے ہے : محسن نقوی

اسلام آباد اور وانا میں حملے کرنے والوں کا تعلق افغانستان سے ہے : محسن نقوی

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دارالحکومت اسلام آباد میں خود کش اور قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے شہر وانا میں کیڈٹ کالج پر حملے کرنے والوں کا افغانستان سے تعلق ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ یہ تو نہیں ہو سکتا کہ وہ (افغانستان سے) ہم پر بمباری کررہے ہیں اور ہم جا کر ان سے کہیں کہ ہم سے مذاکرات کریں یہ تو نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے سری لنکا کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سری لنکن وزیر دفاع سے بات کی اور کھلاڑیوں کی سکیورٹی سے متعلق یقین دہانی کروائی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں 11 نومبر کو میڈیا کو بتایا تھا کہ وانا کیڈٹ کالج پر حملہ کرنے والے تمام افراد کو جان سے مار دیا گیا ہے جبکہ کالج میں موجود تمام طلبہ اور عملہ محفوظ ہے۔

سینیٹ کے اجلاس سے خطاب میں محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے طالبان حکومت کو بار بار کہا ہے کہ سرحد پار دہشت گردی کو ختم کیا جائے لیکن باز وہ نہیں آ رہے ہیں، اس حکومت کا سب سے بڑا ہدف پاکستان میں موجود افغان پناہ گزینوں کو واپس ان کے وطن بھیجنا ہے۔

Comments are closed.