وزیراعظم شہباز شریف اور شاہ اردن کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور

وزیراعظم شہباز شریف اور شاہ اردن کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور

دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر بات چیت کی اور دفاعی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پر زور

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

وزیراعظم شہباز شریف اور شاہ اردن کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر بات چیت کی اور دفاعی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور شاہ اردن نے باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا، ملاقات میں علاقائی سلامتی، امن کے اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دریں اثنا پاکستان اور اردن کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ بھی ہوا، پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن لمیٹیڈ اور جارڈن ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کے درمیان تعاون کا معاہدہ ساتھ ہی یونیورسٹی آف جارڈن میں اردو اور مطالعہ پاکستان کی چیئرز کا قیام کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔

Comments are closed.