نائیجیریا: مسلح افراد کا اسکول پر حملہ، 25 طالبات اغوا

نائیجیریا: مسلح افراد کا اسکول پر حملہ، 25 طالبات اغوا

ابوجا

نائیجیریا میں ایک گینگ نے ایک اسکول پر حملہ کر کے 25 طالبات کو اغوا کر لیا جبکہ ایک اسٹاف ممبر کو قتل کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق یہ حملہ اس واقعے کے ایک دہائی بعد ہوا ہے، جب شمال مشرقی علاقے میں چباک سے تقریباً 300 لڑکیوں کے اغوا کیا گیا تھا، جس پر بین الاقوامی سطح پر احتجاج کیا گیا تھا۔

اس کے بعد سے اسکول کے بچوں کے اغوا کے متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ جدید ہتھیاروں سے لیس گینگ نے کبی ریاست میں واقع گورنمنٹ گرلز اسکول پر صبح 4 بجے (پاکستان کے وقت 8 بجے) حملہ کیا۔

پولیس نے بتایا کہ گینگ نے 25 طالبات کو ان کے ہاسٹل سے اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے جبکہ اسکول کے ڈپٹی ہیڈ کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا اور ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔

نائیجیریا کی شمال مغرب میں مسلح گینگ ’بندیٹ‘ کے حملے بڑھ رہے ہیں، جو گائے چوری کرنے کے علاوہ لوگوں کو اغوا کرتے ہیں اور گھروں کو لوٹتے ہیں۔

شمال مغرب اغوا کی وارداتوں سے سب سے زیادہ متاثرہ خطہ بن گیا ہے، افریقہ کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک 2009 میں ملک کے شمال مشرق میں جھیل چاڈ بیسن میں بوکو حرام گروپ کے ابھرنے کے بعد سے مسلح تشدد کا شکار ہے۔

14 اپریل 2014 کو چیبوک قصبے سے اسکول کی 276 طالبات کی اغوا کی خبر نے دنیا بھر میں سرخیاں بنائی تھیں، ایک اور شمال مغربی ریاست کدونا کے کوریگا سے گزشتہ سال مارچ میں مسلح افراد نے 130 سے ​​زائد اسکول کے بچوں کو اغوا کر لیا تھا، بعد میں انہیں بغیر کسی نقصان کے چھوڑ دیا گیا تھا۔

Comments are closed.