سپریم کورٹ ، جوڈیشل کمیشن کے 2 دسمبر کے اجلاسوں کا ایجنڈا جاری

سپریم کورٹ ، جوڈیشل کمیشن کے 2 دسمبر کے اجلاسوں کا ایجنڈا جاری

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اہم اجلاس دسمبر کے پہلے ہفتے میں سپریم کورٹ میں منعقد ہوں گے۔ کمیشن نے 2 دسمبر کو ہونے والے تین مسلسل اجلاسوں کا ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق اجلاسوں میں سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی کے علاوہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے عہدوں کے لیے ناموں کی منظوری پر غور کیا جائے گا۔

جوڈیشل کمیشن کے تینوں اجلاس 2 دسمبر کو درج ذیل اوقات میں منعقد ہوں گے

پہلا اجلاس : 1:30 دوپہر

دوسرا اجلاس : 2:00 دوپہر

تیسرا اجلاس : 2:30 دوپہر

ذرائع کے مطابق اجلاس نہایت اہم نوعیت کے ہوں گے، جن میں اعلیٰ عدلیہ میں تقرریوں کے سلسلے میں فیصلہ کن پیش رفت متوقع ہے۔

Comments are closed.