افواجِ پاکستان نے 4 روزہ جنگ میں بھارت کو زوردار تھپڑ رسید کیا ، وزیراعظم

افواجِ پاکستان نے 4 روزہ جنگ میں بھارت کو زوردار تھپڑ رسید کیا ، وزیراعظم

باغ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے 4 روزہ جنگ میں بھارت کو زوردار تھپڑ رسید کیا، پاکستان کو معاشی میدان میں بھی جلد فتح نصیب ہوگی۔

آزاد جموں و کشمیر کے شہر ہاڑی گہل باغ میں دانش سکول کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ مئی میں بھارت سے جنگ ہوئی، ہندوستان کو 4دن کی جنگ میں افواج پاکستان نے زوردار تھپڑرسید کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر نے کہا پاکستان نے بھارت کے 7 نئے نکور جہاز گرائے، امریکی کانگرس کی رپورٹ نے جنگ میں پاکستان کی کامیابی پر مہر ثابت کر دی، امریکی صدی متعدد بار بھارت کے طیارے گرانے کا ذکر کر چکے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو عزت سے نوازا، افواجِ پاکستان کے جوانوں کی بہادری ،شاہینوں کی شاندار کارکردگی اوربری افواج نے الفتح میزائل ہندوستان کے اندر جاکر داغے، چار روز کی جنگ میں ہندوستان کی فوج گھٹنوں کے بل گری۔

Comments are closed.