آزاد کشمیر ، کابینہ اراکین کو وزارتوں کے قلمدان حوالے

آزاد کشمیر ، کابینہ اراکین کو وزارتوں کے قلمدان حوالے

مظفرآباد

آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں شامل اراکین کو وزارتوں کے قلمدان سونپ دیئے گئے۔

چودھری قاسم مجید کو خزانہ و ان لینڈ ریونیو کی وزرات سونپی گئی ہے، سید بازل علی نقوی کو صحت عامہ اور بہبود آبادی کی وزارت کا چارج دے دیا گیا۔

دیوان علی چغتائی محکمہ تعلیم سکولز کے وزیر مقرر ہو گئے، جاوید اقبال بڈھانوی وزیر خوراک آزادکشمیر، سردار ضیا القمر مواصلات و تعمیرات عامہ کے وزیر مقرر کئے گئے ہیں۔

چودھری ارشد حسین کو توانائی و آبی وسائل، ظفر اقبال ملک وزیر کالجز، سردار محمد حسین زکوٰۃ و عشر اور چودھری علی شان سونی زراعت امور حیوانات کے وزیر مقرر ہو گئے۔

چودھری اخلاق کو ریونیو، عامر یاسین کو لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی، چودھری یاسر سلطان کو فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

اسی طرح چودھری محمد رشید پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن، رفیق نیئر مذہبی امور و اوقاف، فہیم ربانی سیاحت اور نبیلہ ایوب کشمیر کاز کی وزیر مقرر ہو گئیں۔

احمد صغیر کو مشیر برائے سپورٹس یوتھ و کلچر جبکہ فہد یعقوب مشیر برائے صنعت و تجارت مقرر کیے گیے ہیں۔

Comments are closed.