وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے ججز ٹرانسفر کیس میں اپیل سپریم کورٹ بھیجنے کی درخواست خارج
اسلام آباد
شمشاد مانگٹ
وفاقی آئینی عدالت (ایف ایف سی) نے ججز ٹرانسفر کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز کی اپیل سپریم کورٹ واپس بھیجنے کی درخواست خارج کر دی۔
چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ نے سماعت کی، ججز کی جانب سے عدالت میں کوئی بھی وکیل پیش نہیں ہوا۔
لاہور ہائی کورٹ بار اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے علاوہ تمام اپیل کنندگان کی اپیلیں خارج کر دی گئیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس اعجاز اسحٰق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کی تھیں۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز کی ججز ٹرانسفر کیس میں انٹرا کورٹ اپیل وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی تھی، درخواست گزار ججز نے اقدام چیلنج کر دیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججوں نے وفاقی آئینی عدالت میں ایک متفرق درخواست دائر کی تھی، جس میں انہوں نے اپنی انٹرا کورٹ اپیل کو سپریم کورٹ سے آئینی عدالت منتقل کیے جانے کو چیلنج کیا تھا۔

Comments are closed.