راولپنڈی ، نوجوان لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کا سنگین واقعہ ، متاثرہ لڑکی کا بیان

راولپنڈی ، نوجوان لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کا سنگین واقعہ ، متاثرہ لڑکی کا بیان

راولپنڈی

شمشاد مانگٹ

راولپنڈی میں ایک نوجوان لڑکی پر تشدد اور اس کے بال کاٹنے کا سنگین واقعہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ لڑکی ایمان نے واقعے کے حوالے سے ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں اس نے تفصیل سے بتایا کہ ڈیڑھ ماہ قبل اس کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔

متاثرہ لڑکی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ “میرا نام ایمان ہے اور آج سے ڈیڑھ مہینے پہلے میرے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔ ثناء نام کی ایک لڑکی اور ارمان نام کے لڑکے نے مجھے اپنے فلیٹ پر بلایا جو مصریال روڈ پر واقع تھا۔ وہاں انہوں نے مجھے مارا، میرے بال کاٹے اور میری ویڈیو بنائی۔”

ایمان نے مزید کہا کہ اس کے بعد متاثرہ لڑکی اور ارمان نے اسے بحریہ ٹاؤن میں کسی فلیٹ یا اسپاء میں لے جایا، جہاں پھر اسے پسٹل کے ساتھ دھمکایا گیا اور اس کی مزید ویڈیو بنائی گئی۔ اس دوران اسے مزید جسمانی و ذہنی تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔

ایمان کے مطابق، واقعے کے دوران مصریال روڈ پر ارمان کے ساتھ ساتھ دورانی اور مٹھو نام کے افراد بھی موجود تھے، جنہوں نے اس پر تشدد کیا۔ “چوتھے ملزم کا نام مجھے یاد نہیں آ رہا، لیکن ان چار افراد نے مل کر میرے ساتھ انتہائی نازیبا سلوک کیا اور میری ویڈیو وائرل کر دی۔”

ایمان نے ویڈیو میں کہا کہ “میری ویڈیو وائرل ہو گئی ہے اور میں ان افراد کے خلاف سخت کارروائی چاہتی ہوں۔” اس نے درخواست کی کہ پولیس اور متعلقہ ادارے اس کیس کا فوری طور پر نوٹس لیں اور ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔

یہ واقعہ سامنے آنے کے بعد، مقامی پولیس نے ایک ایف آئی آر درج کر لی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ تاہم، عوامی سطح پر یہ سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں کہ اس کیس میں پولیس کی کارروائی کتنی موثر ثابت ہو گی اور متاثرہ لڑکی کو انصاف کب ملے گا۔

Comments are closed.