ہانگ کانگ ، متعدد عمارتوں میں خوفناک آتشزدگی ، 13 افراد ہلاک ، 28 زخمی

ہانگ کانگ ، متعدد عمارتوں میں خوفناک آتشزدگی ، 13 افراد ہلاک ، 28 زخمی

ہانگ کانگ

ہانگ کانگ میں رہائشی علاقے میں متعدد بلند عمارتوں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کم ازکم 13 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نےبتایا کہ ہانگ کانگ کے ایک رہائشی علاقے کی متعدد بلند عمارتوں میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔

فائر سروسز ڈیپارٹمنٹ کی چَو وِنگ یِن نے تقریباً رات 8 بج کر 15 منٹ پر ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ فائر سروسز ڈیپارٹمنٹ نے مجموعی طور پر 28 زخمیوں کو ریسکیو کیا، جن میں سے 9 موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 6 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے 4 بعد میں چل بسے۔

شمالی ہانگ کانگ کے ضلع تائی پو میں واقع وانگ فُک کورٹ کی اس آگ کو حکام نے فائر الرٹ لیول 4 جاری کر دیا، جو دوسرا بلند ترین درجۂ انتباہ ہے۔

مقامی میڈیا کی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ کئی زیر تعمیر عمارتوں پر باندھے گئے حفاظتی پردوں سے دھوئیں کے گھنے بادل اٹھ رہے تھے۔

حکام نے بدھ کی دوپہر تک جاری فائر فائٹنگ آپریشن کے دوران قریبی ہائی وے کے کچھ حصے بند کر دیے۔

فائر سروسز ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ قریب کے رہائشیوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ گھر کے اندر رہیں، دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں اور پرسکون رہیں، عوام الناس کو بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ متاثرہ علاقے کی طرف نہ جائیں۔

Comments are closed.