پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں البتار ٹو اختتام پذیر
راولپنڈی
شمشاد مانگٹ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عریبیہ کی مشترکہ فوجی مشقیں البتار ٹو اختتام پذیر ہو گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشقیں 18 سے 26 نومبر تک جاری رہیں، مشترکہ فوجی مشقوں میں پاکستان آرمی کے سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی ) اور سعودی آرمی کی کامبٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مشقوں کی اختتامی تقریب تبوک سعودی عرب میں منعقد ہوئی، 18 سے 26 نومبر تک جاری رہنے والی مشقیں انسداد دہشت گردی پر مرکوز رہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپیشل سروسز گروپ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ کی اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، اختتامی تقریب میں سعودی عرب کے سینئر فوجی حکام بھی موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں برادر ممالک کی افواج نے پیشہ ورانہ مہارت، عملی صلاحیت اور ہم آہنگی کے اعلیٰ معیار کا مظاہرہ کیا، مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی آپریشنز میں مشترکہ مہارت کو بڑھانا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق رہائشی علاقوں میں لڑائی، خودساختہ دھماکہ خیز آلات سے نمٹنے کی مشق کی گئی، مشق نے پاک سعودی دیرینہ فوجی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا موقع فراہم کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مشقوں کے دوران تمام تربیتی مقاصد کامیابی کے ساتھ حاصل کیے گئے، دونوں ممالک کی علاقائی امن، سلامتی اور مشترکہ دفاعی تیاری کے عزم کی عکاسی ہوئی۔
Comments are closed.