پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا انقلابی اقدام ، اب ہر شہری کا موبائل فون کیمرہ مرکزی کنٹرول روم سے منسلک ہو سکے گا

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا انقلابی اقدام ، اب ہر شہری کا موبائل فون کیمرہ مرکزی کنٹرول روم سے منسلک ہو سکے گا

لاہور

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے انقلابی اقدام سے اب ہر شہری کا موبائل فون کیمرہ مرکزی کنٹرول روم سے منسلک ہو سکے گا۔

اس فیچر کے تحت شہری کسی بھی اہم یا ہنگامی موقع کی لائیو ویڈیو فوری طور پر سیف سٹی کو فراہم کر سکیں گے، جس سے اصل صورتحال کا اندازہ فوری لگایا جا سکے گا۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرنے پر سیف سٹی آفیسر شہری کو فوری لائیو فیڈ کا خصوصی لنک بھیجے گا، لنک اوپن کرتے ہی شہری کے موبائل کا لائیو کیمرہ براہِ راست سیف سٹی کنٹرول روم سے منسلک ہو جائے گا، جس سے موقع واردات کی صورتحال کو حقیقی وقت میں دیکھا جا سکے گا اور فوری امدادی کارروائی ممکن ہوگی۔

ترجمان نے واضح کیا ہے کہ یہ سروس صرف ایمرجنسی کی صورتحال میں استعمال کے لیے ہے اور شہریوں سے درخواست ہے کہ موبائل کی لوکیشن آن رکھیں تاکہ درست مقام کی نشاندہی ہوسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہری غیر ضروری ویڈیوز شیئر نہ کریں، کیونکہ اس فیچر کا مقصد صرف ہنگامی مدد اور بروقت کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔ 

Comments are closed.