سال 2025 کے دوران کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان صارفین کو گمراہ کرنے والی اور دھوکہ دہی پر مبنی تشہیری سرگرمیوں کے خلاف رئیل اسٹیٹ، گھریلوں کچن کی اشیاء، آٹوموبائل، تعلیم، کاسمیٹکس اور زرعی مشینری کے شعبوں میں مؤثر کارروائیاں انجام دیں اور صارفین کے تحفظ اور مارکیٹ میں منصفانہ مقابلہ کو یقینی بنایا۔
رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں کمپٹیشن کمیشن نے اسلام آباد ریجن میں ہاؤسنگ سوسائٹیز اور ڈیولپرز کی جانب سے گمراہ کن اشتہارات کے خلاف ایک بڑی انکوائری شروع کی گئی۔ کمیشن کے مارکیٹ انٹیلی جنس یونٹ اور آفس آف فیئر ٹریڈ کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر متعدد رئیل اسٹیٹ منصوبوں کے صلسلے میں انکوائری شروع کی گئی جو کہ خود کو اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کی حدود میں ظاہر کر رہے تھے یا خود کو کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے منظور شدہ بتا رہے تھے، حالانکہ ی منصوبے اسلام آباد سے باہر واقع ہیں۔
اس سلسلے میں ایک اہم کیس میں کمیشن نے میسرز کنگڈم ویلی (پرائیویٹ) لمیٹڈ پر غلط تشہیر اور نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے منسلک ہونے کا غلط دعوی کرنے پر پندرہ کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ کنگڈم ویلی نے اسلام آباد ہائی کورٹ نے کمیشن کے فیصؒے کے خلاف درخواست دائر کی جو کہ خارج کر دی گئی جبکہ کمپٹیشن اپیلیٹ ٹریبونل نے بھی جرمانے کی ریکوری پر اسٹے دینے سے انکار کر دیا۔ کمپٹیشن کمیشن نے کمپنی کے بینک اکاؤنٹس منسلک کر کے دو کروڑ ستر لاکھ روپے ریکور کر لئے۔
اسی طرح صارفین کی کچن اشیاء کے شعبے میں کمپٹیشن کمیشن نے اسکن وائٹننگ کریمز میں مرکری کے خطرناک خد تک استعمال کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ آٹوموبائل کے شعبے میں کمیشن نے ہنڈائی ٹسان کی لانچ کے موقع پر قیمتوں کے حواسلے سے گمراہ کن تشہیر پر نشاط ہنڈائی موٹرز پر ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا۔
تعلیم کے شعبے میں برٹش لیسیئم (پرائیویٹ) لمیٹڈ پر ٹیچرز کی ہائرنگ کے متعلق گمراہ کن اخباری اشتہار شائع کرنے پرپچاس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ زرعی مشینری کے شعبے میں الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ پر “30 فیصد تک اضافی ڈیزل بچت” کے غیر مصدقہ دعوے پر چار کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
دھوکہ دہی پر مبنی تشہیر سے متعلق عدالتی کارروائیوں میں کمپٹیشن اپیلیٹ ٹریبونل نے اسٹریپسلز کیس میں ریکٹ بینکیزر کی اپیل عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی اور کمپنی پر پندرہ کروڑ روپے جرمانہ برقرار رکھا۔ ٹریبونل نے پریما ملک ، ڈائمنڈ پینٹس اور N لائف میڈ فارماسیوٹیکلز کے خلاف بھی کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا۔
Comments are closed.