آئی سی سی گلزار قائد راولپنڈی کا افتتاح 18 جنوری کو کر دیا گیا ۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صدر پختون امن کمیٹی جاوید خان بنگش تھے۔ دیگر مہمانان خصوصی میں سابق ڈائریکٹر گورنمنٹ کالجز ضلع راولپنڈی شیر احمد ستی ، سماجی رہنماء گلزار قائد چودھری رمضان، پرنسپل اسلام آباد کیرئیر کالج سیکشن محمد رضوان ، ریڈیو پاکستان کے سابق لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری محمد اعجاز، پرنسپل ائی سی سی کیانی روڈ کالج سیکشن بہارہ کہو محمد عدنان عباسی ، ڈپٹی ڈائریکٹر کیرئیر کالجز سالم العزام ،ڈپٹی ڈائریکٹر کیرئیر اکیڈمیز بورڈ آف ایجوکیشن ( کیب) امتیاز احمد شاہ، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے لیبر لیڈر اور مرکزی رابطہ سیکرٹری تحریک تحفظ سرکاری ملازمین راجہ عمران بگا ، پرنسپل اسلام آباد کیرئیر کالج سیری چوک کیمپس بہارہ کہو صہیب سرور چودھری ، سی سی او سرور میڈیکل سٹور بہارہ کہو ملک اشفاق، پرنسپل ائی سی سی ٹھنڈا پانی لہتراڑ روڈ کیمپس افراز عباسی ، فیڈرل بورڈ کمپیوٹر ڈیپارٹمنٹ سے قیصر عباسی،پرنسپل آئی سی سی علی پور لہتراڑ روڈ امجد خان نیازی ، صدر میو یوتھ ویلفئیر فورم ڈاکٹر عامر اسرار، پرنسپل ائی سی سی میٹرک سیکشن راؤ یاسر ، پرنسپل ائی سی سی غوری گارڈن کیمپس سمیع اللہ ، پرنسپل صدیق شہید چوک کلر سیداں روڈ روات کیمپس شاہد عمران ، پرنسپل ائی سی سی گلزار قائد راولپنڈی کیمپس خادم حسین ،صدرائیر پورٹ سوسائٹی چودہری عابد، سابق چیئرمین یونین منگرال ٹاون اور سرکردہ سیاسی رہنماء راجہ باسط مسکین،صوبائی انفارمیشن سیکرٹری کے پی کے ارشد خٹک، پرنسپل ائی سی سی چٹھہ بختاور پروفیسر اعجاز بشیر شریک تھے۔ افتتاحی تقریب سے جاوید خان بنگش نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استاد اپنے طلباء کو معاشرے میں کامیابی دلواتا ہے ۔ خود استاد ہی رہتا ہے۔ اساتذہ ، طلباء اور شرکاء تقریب نماز کی پابندی کریں۔ اللہ تعالیٰ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو اپنی ذات کا حصہ بنائیں۔ اسلام آباد کیرئیر کالج کا تعلیمی سوچ اور نظریہ متاثر کن ہے۔ تقریب میں طلباء کے شاندار ٹیبلوز ، تقاریر کیرئیر کالج کی انتظامیہ اور اساتذہ کی تعلیم و تربیت کا عملی منہ بولتا ثبوت ہے ۔ اپنے بچوں کو اسلام آباد کیرئیر کالج میں داخل کرواؤں گا۔اللہ کی عبادت اور نماز کے قیام کے لئے سانس ہے تو چانس ہے۔ اسلام آباد کیرئیر کالج گلزار قائد راولپنڈی میں اپنی کارکردگی سے اپنا نام اور مقام بنا سکتا ہے۔ قبل ازیں چیئرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار نے کہا کہ کیرئیر کالجز اللہ کے نظام کی روشنی لے کر اپنی پالیساں ترتیب دے رہے ہیں۔ کامیابی کا امیری غریبی، خاندان، فرقے اور علاقے سے کوئی تعلق نہیں۔ کامیابی کا راز اللہ کے نظام پر عملداری میں پوشیدہ ہے۔ سوچ دنیا کے ہر ہدف کو حاصل کرنے کی بنیاد ہے۔ سوچ بدل جائے تو سب کچھ بدل جاتا ہے 24’جنوری کو اسلام آباد کیرئیر کالج چٹھہ بختاور کی افتتاحی تقریب منعقد کریں گے ۔ ڈائریکٹر کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی گلراز قائد راولپنڈی کو جدید تعلیم دینے والا پیشہ وارانہ تعلیمی ادارہ بنائیں گے۔سمارٹ بورڈ ٹیکنالوجی سےچھوٹے بچوں کی تعلیمی بنیاد کو مضبوط بنائیں گے۔ نویں سے بارہویں جماعت تک سائنسی مضامین کے پریکٹیکل سے نفس مضمون کے تصور کی وضاحت یقینی بنائیں گے۔ کیرئیر کالجز میں چھ ہزار طلباء زیر تعلیم ہیں ۔ فیڈرل بورڈ میں پری میڈیکل میں پہلی، میٹرک میں تیسری اور دو دہائیوں سے فیڈرل بورڈ میں ٹاپ پوزیشنز لینے کا اعزاز حاصل ہے ۔ گلزار قائد میں کیرئیر اکیڈمی کی کلاسز شروع کریں گے ۔ یتیم بچوں کو سالانہ مفت تعلیم دینے کے لئے ٹیسٹ لیں گے۔ گلزار قائد میں تعلیمی مقابلے کا رحجان پیدا کریں گے ۔ نویں جماعت اور گیارہویں جماعت میں سکالرشپ داخلہ ٹیسٹ لیں گے۔ جس میں پوزیشن ہولڈرز طلباء کو کیش انعامات میں موٹر سائیکل ، لیپ ٹاپ اور رقوم تقسیم کریں گے۔ والدین اپنے بچوں کو کامیاب بنانے کے لئے سکالرشپ ٹیسٹ کے لئے مقابلے میں لائیں۔ افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں معززین اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت سے خوشی ملی اور حوصلہ افزائی ہوئی۔ شیر احمد ستی نے کہا کہ اسلام کیرئیر کالجز کی تعلیمی سوچ اور نظریہ حقیقت پسندانہ ہے۔ تعلیم میں جدت پسندی وقت اور ملک کی ضرورت ہے۔ آئی سی سی روات اور گلزار قائد راولپنڈی کی افتتاحی تقاریب میں شرکت سے خوشی ہوئی۔ اسلام آباد کیرئیر کالج غوری گارڈن میٹرک سیکشن کے طلباء کے شاندار ٹیبلوز، تلاوت نعت اور تقاریر نے افتتاحی میں خوب داد سمیٹی ۔ تقریب کے قومی ترانے کے احترام میں شرکاء کھڑے ہوئے اور آئی سی سی گلزار قائد کی کامیابی اور کامرانی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔ شرکاءنے تقریب کے بعد کھانا تناول کیا۔
Comments are closed.