مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں اجاگر ہوچکا،معرک? حق میں بھارت کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا ، کشمیر میں کوئی بھی حکومت ہو وفاق کا تعاون جاری رہے گا،وزیر اعظم محمد شہباز شریف

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مہاجرین کا وظیفہ 3500 سے بڑھا کر 6 ہزار کرنے، مظفر آباد میں دانش یونیورسٹی کیمپس و آسان خدمت مرکز قائم کرنے، مزید 1700 طلبہ کو رواں ماہ لیپ ٹاپ، ایجوکیشن انڈو نمنٹ فنڈ کے تحت تعلیمی وظائف دینے، سکولوں کی چھتوں کےلئے ایک ارب و ہریام پل کی تعمیر کےلئے 10ارب روپے فراہم کرنے سمیت آزاد کشمیر کی ترقی کےلئے متعدد اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھر کی طرح آزاد کشمیر کی ترقی بھی انہیں بے حد عزیز ہے، کشمیر میں کوئی بھی حکومت ہو وفاق کا تعاون جاری رہے گا، معرک? حق میں بھارت کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا ، مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں اجاگر ہوگیا، بھارت جس محاذ پر اور جس زبان میں بات کرے گا اسی میں جواب ملے گا، اس کی پراکسیز کا بھی وہی حشر کریں گے جو اس کے جہازوں کا کیا۔ وہ جمعرات کو یہاں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ، وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجا فیصل ممتاز راٹھور ، وفاقی وزرا ، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ارکان، سابق وزرائے اعظم اور حریت قائدین سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت بھی موجود تھی۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ وہ آج کشمیری بہنوں بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے آئے ہیں، برہان وانی ، سید علی گیلانی ، آسیہ اندرابی ، یاسین ملک اور میر واعظ عمر فاروق سمیت تمام کشمیری رہنماو ¿ں ،خواتین ، بچوں اور بزرگوں نے جدوجہد کی تاریخ رقم کی ہے، ان کی قربانیوں سے کشمیر کی دھرتی سرخ اور بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے ، دنیا کو بتادیا کہ کشمیر نہ بھارت کا حصہ تھا، نہ ہے اور نہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کی شہہ رگ قرار دیا تھا، یہی پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تنازعہ کشمیر کا پائیدار حل صرف اور صرف کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل سے ہی ممکن ہے، اس کے سوا بھارت کے پاس کوئی راستہ نہیں ، پاکستان کشمیریوں کو ان کا حق ملنے تک ان کی حمایت جاری رکھے گا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کا غرور خاک میں ملادیا اور اسے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہماری مسلح افواج نے ایسا سبق سکھایا جو اس کی نسلیں بھی کبھی بھول نہ پائیں گی، معرکہ حق صرف ہماری افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی فتح نہیں بلکہ یہ کشمیری عوام کی قربانیوں کی بھی فتح ہے۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد کشمیر کاز پوری دنیا میں پوری قوت سے زندہ ہوا، بھارت کا جھوٹ کا بیانیہ دفن ہونا ہماری سفارتی کامیابی ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ بھارت نے ذلت آمیز شکست کے بعد اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دوبارہ دہشت گردی تیز کردی ہے، بھارت کے جارحانہ ، توسیع پسندانہ اور تسلط پسندانہ عزائم کو ترک کیے جانے تک خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور سکیورٹی فورسز بھارت کی دہشت گردی میں ملوث پراکسیز کا بھی وہی حشر کریں گی جو اس کے لڑکا طیاروں کا ہوا، امن چاہتے ہیں لیکن برابری اور انصاف کی بنیاد پر ، بھارت جو محاذ کھولے گا اورجس زبان میں بات کرے گا اسی میں جواب ملے گا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ کشمیر و فلسطین کے عوام کو ان کی مرضی سے جینے کا حق ملنا دنیا کی جمہوریت پسندی اور انصاف پسندی کا امتحان ہے، بین الاقوامی قوانین اور اصول اس حق کی حمایت کرتے ہیں ، پاکستان نے اسلامی ممالک کےساتھ مل کر غزہ میں امن قائم کرنے کےلئے عملی قدم اٹھایا ہے ، فلسطین و کشمیر پر اپنے اصولی موقف پر رہتے ہوئے پاکستان تنازعات کے پائیدار حل کےلئے اپنا فعال و متحرک و عملی کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرح آزاد کشمیر کی ترقی بھی ہمیں بے حد عزیز ہے اس کےلئے آزاد کشمیر حکومت سے تعاون کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سفارش کی گئی تھی کہ مہاجرین کا وظیفہ 3500 سے بڑھا کر پانچ ہزار کیا جائے لیکن میں نے چھ ہزار کرنے کی منظوری دی ہے، دانش سکول تعمیر ہورہے ہیں ، اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی بنے گی جس کا آزاد کشمیر کیمپس مظفر آباد میں بنے گا ، اہل کشمیر کے مفادات کے تحفظ کےلئے میرے قائد محمد نواز شریف کی رہنمائی میں تعمیر و ترقی کےلئے اقدامات ہو رہے ہیں، مظفر آباد میں بھی آسان خدمت مرکز قائم ہوگا جس کے تحت 65 خدمات ایک چھت تلے مہیا ہو ں گی۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے رواں ماہ مزید 1700 آزاد کشمیر کے طلبہ کو لیپ ٹاپس دینے اور ایجوکیشن انڈونمنٹ فنڈ کے تحت تعلیمی وظائف کا اعلان بھی کیا جس کے ذریعے بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے مواقع بھی حاصل ہیں۔ انہوں نے سکولوں کی چھتوں کےلئے ایک ارب، واٹر سپلائی سکیم اور ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کےلئے 9.4 ارب، ہریام برج کےلئے 10ارب، یونیورسٹی آف کوٹلی کےلئے 1.46 اور وومن یونیورسٹی باغ کےلئے بھی 1.46 ارب روپے کے فنڈز مختص کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کوئی بھی حکومت ہو وفاق آگے بڑھ کر تعاون کرے گا۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سابق صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے ایصال ثواب کےلئے دعا بھی کی۔ قبل ازیں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فیصل ممتاز راٹھور نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کشمیریوں کی پشتی بان ہے، کشمیریوں نے اپنے لہو سے آزادی کی تاریخ لکھی ، وہ دن دور نہیں جب ان کا حق انہیں ملے گا، پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے، بھارت نے 8 لاکھ فوج تو کشمیر میں بٹھا دی لیکن سوچ پر پہرے نہیں لگا سکتا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے یادگار شہدا پر بھی حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھاکر کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

Comments are closed.