اسلام آباد(وقائع نگار)بلوم برگ نے کہا ہے کہ پاکستان بحرانوں سے نکلنے کے قریب ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوم برگ نے کہا ہے کہ 3 ارب ڈالر کا بیل آٹ منظوری کے پہلے مراحل عبور کر چکا ہے، پاکستان بحرانوں سے نکلنے کے نزدیک ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو بنیادی طو ر پر بحران سے نکالنے کی تیاریاں مکمل ہیں۔بلوم برگ نے مزید کہا ہے کہ پیکیج کی منظوری 9 ماہ کے لئے دی جا رہی ہے، اس منظور کی بنیاد پر پاکستان کے لئے ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل سکے گا، منظوری کے بعد پاکستانی کے ڈالر بانڈ کو مزید تقویت ملے گی، اولین منظوری کے بعد پاکستان کے لئے فنڈنگ کا ماحول پہلے ہی بہتر ہو چکا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی فچ ریٹنگ پہلے ہی بڑھا دی گئی ہے، اس کے ذریعے بانڈ کی لانچ میں آسانی پیدا ہو گی، ان بانڈز کا رواں ہفتے لانچ ہونے کا امکان ہے، پاکستان کے وزیر خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب سے دو ارب ڈالر کی ترسیلات مل چکیں، وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے آئی ایم ایف کو بیل آٹ کے لئے خصوصی درخواست کی تھی۔بلوم برگ نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ بیل آٹ پیکج ابتدائی طور پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے ایجنڈے پر نہیں تھا، اکتوبر میں ہونے والے الیکشن کے پیش نظر بحران مزید بڑھنے کا اندیشہ تھا، حکومت نے آئی ایم ایف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے ٹیکسز اور توانائی کے ریٹ میں اضافہ کیا، وفاقی اخراجات میں کمی کے اقدامات بھی کیے، آئی ایم ایف کا پیکج پاکستان کے 23 ارب ڈالر کے بیرونی قرضوں کی واپسی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے، بیرونی قرضہ پاکستان کے موجودہ زر مبادلہ کے ذخائر سے 6 گنا بڑھ چکا ہے۔
Trending
- گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کی منظوری میں آئین و قانون کی مکمل پاسداری کا اعلان
- رابطہ عالم اسلامی کے سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ بن عمر بن محمد نصیف انتقال کر گئے
- پاک فوج نے طالبان کو منہ توڑ جواب دیا، متعدد تربیتی کیمپ تباہ ، عطا تارڑ
- پاک افغان کشیدگی: چمن اور طورخم بارڈر آمد و رفت اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند
- ویمنز ورلڈ کپ ، آسٹریلیا نے بھارت کا 331 رنز کا ہدف حاصل کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
- اورنگی ٹاؤن میں والد کو بچوں کے سامنے قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
- سندھ بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ، پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی
- راولپنڈی میں بیشتر شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھول دی گئیں، فیض آباد بدستور بند
- سی سی ڈی میں کڑا احتساب جاری، کرپشن پر ایس ایچ او معطل
- اسلام آباد پولیس اہلکاروں کا لاہور جانے سے انکار، محکمانہ دباؤ اور ڈسمس کی دھمکیوں سے فورس میں بے چینی
پاکستان بحرانوں سے جلد نکل جائے گا،بلوم برگ
Prev Post
Comments are closed.