اسلام آباد(وقائع نگار)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا، آئی ایم ایف پاکستان کے ایکسٹرنل فنانسنگ پلان پر رضامند ہوگیا ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایکسٹرنل فنانسنگ کا معاملہ گزشتہ روز طے پایا اور آئی ایم ایف نے اب فنانسنگ فرق کے پلان کی منظوری دے دی ہے اس طرح آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ سے پہلے ایک اور شرط پوری ہو گی۔آئی ایم ایف نے 12 جولائی جلاس ایجنڈے میں پاکستان کے شامل ہونے کی تصدیق بھی کردی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کے بھیجے گئے 8.2 ارب ڈالر کی فنانسنگ گیپ کا منصوبہ مان لیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف، عالمی بینک، ایشین ڈیولپمنٹ بینک، چین، سعودیہ اور یو اے ای سے فنانسنگ حاصل کی جائے گی جب کہ رواں مالی سال کے دوران چین سے 3.5 ارب ڈالر کی فنانسنگ کا انتظام کیا جائے گا۔وزارت خزانہ کے پلان کے مطابق سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر اور یو اے ای سے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ حاصل کی جائے گی، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ اور عالمی بینک سے 50 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ حاصل کی جائے گی۔وزارت خزانہ کے پلان کے مطابق آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر قرض معاہدے کے تحت حاصل کیے جائیں گے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 9 ماہ کے لیے 3 ارب ڈالر کا سٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے گا۔
Trending
- راکھ اورساکھ
- مات اورموت
- قرض، تشہیر اور کنگال عوام
- لوک ورثہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر کے خلاف مقدمہ درج
- یورپ کی مشرق وسطیٰ کی پالیسی پر نظر ثانی: مفادات اور اقدار میں توازن۔
- تھانہ ترنول کے علاقے میں نجی گھر میں مبینہ غیر قانونی گردوں کی پیوندکاری کا انکشاف
- پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمہ درج
- راجہ محمد رفیق کیانی مرحوم کی زندگی سی ڈی اے ملازمین کی فلاح و بہبود اور ادارے کی ترقی کے لیے وقف تھی
- بلوچستان دہشت گردی
- جب ریاست شہری کو “ایکسپورٹ” سمجھنے لگے
Comments are closed.