لاہور(زور آور نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مہنگائی اور بجلی کے بھاری بلوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سخت فیصلے واپس لے ورنہ ملک گیر ہڑتال کریں گے۔
لاہور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت ختم ہوگئی ، نگران وزیراعظم نے حلف لیا اور آتے ہی فوراہی پٹرول کی قیمت 20 روپے بڑھادی گئی، جس کی25 ہزارتنخواہ ہواور بل 40ہزار آجائے وہ کیسے گزارہ کرے گا ، 16 اقسام کی ٹیکسز لگاکرکیوں عوام کا خون چوساجارہاہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا بس نہیں چلتا عوام کی سانس پر بھی ٹیکس لگا دے ، ہم ملک بھرمیں ہڑتال کریں گے کہ حکومت سخت فیصلے واپس لیں، پاکستان کایہ حال ہے کبھی ہم ایک ملک سے قرض مانگتے ہیں کبھی دوسرے ملک سے قرض مانگتے ہیں۔امیر جماعت اسلامی کاکہنا تھا کہ تشدد کا شکار رضوانہ بیٹی سیملنے گیا،بچی کی والدہ نے بتایاکہ13ہزارتنخواہ پرجج کی بیوی کے حوالیکیا ، رضوانہ بچی کے بازوکودیکھا جو ٹوٹاہوا تھا، بچی کا سرپرہاتھ لگایا اس کے سرپرکیڑے پڑے ہوئے تھے۔انہوں نے کہاکہ جڑانوالہ گیا، وہاں معصوم لوگوں کے گھرجلائے گئے ، اس وقت ملک میں انصاف نہیں ، نظام درہم برہم ہے ، یہاں ایک جماعت ہیجو سب کے ساتھ کھڑی ہیوہ جماعت اسلامی ہے، یہ لاہورآپ کا ہے، اس لاہورکو وہی مقام دے دیں جوعلی ہجویری نے دیاتھا، یہ شہرچوروں اور ڈاکوں کانہیں ہے،یہ شہرلاہورآپ کاہے۔سراج الحق نے مزید کہا کہ دین کوسمجھناقرآن مجید کیبغیر ممکن نہیں ہے، جس نیمسجد بنائی، سال میں ایک بار عمرہ کرنے چلا گیا ہو وہ سمجھتاہے ہم نے بہت بڑاکام کیا۔ ان کا کہناتھا کہ کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک عدل وانصاف نہ ہو، جماعت اسلامی جوکام کررہی وہ ہی کام تنظیم اسلامی کاکام ہے، جماعت اسلامی اور تنظیم اسلامی کو مل کرکام کرنا ہے ، جہاں ہماری ضرورت ہوگی ہم تنظیم اسلامی کاساتھ دیں گے۔
Trending
- کمپیٹیشن کمیشن کی اسٹیل سیکٹر میں کمپٹیشن کی صورتحال پر رپورٹ جاری
- ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد ، ملزم 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- اسلام آباد ہائیکورٹ ، آڈیو لیکس کیس جسٹس بابر ستار کی عدالت سے منتقل
- عالمی بینک کا پاکستان کو اپنے 10 ترجیحی تجارتی معاہدوں کو ازسرِ نو متوازن بنانے کا مشورہ
- کراچی روشنیوں کا شہر تھا، دعا ہے شہر اپنی عظمت رفتہ بحال کرسکے، احسن اقبال
- کراچی : فتنۃ الخوارج کے خلاف آپریشن ، انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار
- کالعدم ٹی ٹی پی ۔ مقامی عمائدین مذاکرات ، کالعدم ٹی ٹی پی وادی تیراہ سے انخلا پر رضامند
- افغانستان ، 6.3 شدت کا زلزلہ ، 10 افراد جاں بحق، 260 زخمی
- استنبول ، غزہ کی خودمختاری اور اسرائیلی انخلا پر مسلم ممالک کا اہم اجلاس آج ہوگا
- 6 نومبر انسانیت کے ضمیر پر نہ مٹنے والا داغ ، ملک فداالرحمن
Comments are closed.