گرفتار پولیس اہلکار سے ملتان سے چوری ہونے والی گاڑی برآمد

Rawalpindi traffic police

رشوت اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے چکوال چوکی بلکسر کے اے ایس آئی محمد اختر کے دوران جسمانی ریمانڈ چشم کشا انکشافات

اختیارات سے تجاوز کرنے اور رشوت کے الزام میں گرفتار پنجاب پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے دوران جسمانی ریمانڈ کے دوران 2016 میں ملتان سے چوری ہونے والی کرولا گاڑی برآمد،تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پولیس نے گزشتہ روزتھانہ صدر چکوال کی چوکی بلکسر کے انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اختر سے دوران ریمانڈ ملتان سے چوری ہونے والی کرولا گاڑی جس کو وہ نمبر تبدیل کرکے اور ٹیمپرڈ کر کے استعمال کرتا تھا وہ ملزم کی نشاندہی پر برآمد کرکے اپنی تحویل میں لے لی،اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ملزم کی نشاندہی پر چوری ہونے والے تین موٹرسائیکل اور ایک مہران کار پہلے ہی برآمد کر لئے ہیں۔ملزم کو آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ملزم کا اینٹی کرپشن پولیس کو دوران ریمانڈ مزید وارداتوں اورسنسنی خیز انکشافات۔

راولپنڈی ٹریفک پولیس

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات پر غیر قانونی و غیر معیاری سلنڈر کیخلاف کاروائی کے احکامات

سی ٹی او راولپنڈی کی ہدایات پر پبلک سروس گاڑیوں میں غیر قانونی سلنڈر لگانے والوں کیخلاف کاروائیاں

سرکل انچارجز کی زیر نگرانی ضلع بھر میں غیر معیاری سلنڈر اور فٹنس سر ٹیفکیٹ نہ ہونے پر57گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری ۔

غیر قانونی سلنڈرکیخلاف کاروائی کا فیصلہ عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ۔سی ٹی اوتیمور خان

غیر معیاری سلنڈر اتروا کرگاڑیوں کو فٹنس سر ٹیفکیٹ جاری ہونے تک تھانہ میں بند کیا جائےگا۔سی ٹی او تیمور خان

ایسی گاڑیاں جن کے پاس فٹنس سرٹیفکیٹ نہیں ہے وہ شہریوں کی جان کےلئے خطرہ ہیں۔سی ٹی او تیمور خان

غیر قانونی سی این جی سلنڈ ر کے خلاف سخت اور بلا تخصیص کاروائی عمل میں لائی جائےگی۔سی ٹی اوتیمور خان

ٹریفک پولیس پبلک سروس میں سفر کرنیوالے مسافروںکے محفوظ سفر کےلئے کوشاں ہے۔سی ٹی او تیمور خان

پبلک سروس ڈرائیور کی ذرا سی غلطی وقانون سے لاعلمی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔سی ٹی اوتیمور خان

پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیورز اپنی گاڑی کو درست حالت میں رکھیں۔سی ٹی اوتیمور خان

Comments are closed.