محمدی مسجد لال کرتی میں شان صدیق اکبر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتازمذہبی اسکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا کہ قیام ریاست مدینہ کےلیے حکومت خلیفہ اول کے دور خلافت کا مطالعہ کرے۔ خلیفہ اول کی زندگی کا ایک ایک لمحہ عشق رسول و کردار رسول کے خوشبو میں بسا ہوا تھا۔ صادق الامین سے صدقے دل سے محبت کرنا ہی صدیق اکبر کی زندگی کا مشن تھا۔ ریاست مدینہ کے خلیفہ اول صدیق اکبر نے اپنا سارا مال مصطفی پہ نچھاور کیا ہم پاکستان کا مال کھا کر بھی نظام مصطفی نافذ نہیں کرتے نبوت کی روشن خیالی کی سب سے پہلے تصدیق صدیق اکبر نے کی ۔
حضرت ابوبکر صدیق اطاعت رسول کی مکمل تصویر تھے۔ اظہار بخاری نے کہا مسئلہ خلافت میں بیٹھتے ہیں ان گنت آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن آپ نے نہایت ادب اور ذہانت سے تمام معاملات میں قابو پالیا جذبہ ایمانی سے ارتداد سرکشی دہشت گردی کے فتنوں کے سدباب کیا خلیفہ اول نے مسلمانوں کے مذہبی روحانی معاشرے سیاسی اور اجتماعی زندگی کو قرآن و سنت کی روشنی میں اس طرح منظم کیا جس کی تاریخ عالم میں مثال نہیں ملتی۔ ہجرت کی رات سانپ کے ڈسنے سے ابوبکر صدیق کے جسم میں زہر پھیل گیا لیکن سرکار مدینہ کے لعب دھن سے زھر تریاق میں بدل گیا بالکل اسی طرح پاکستان میں پھیلی دہشت گردی بے حیائی کا زہر ختم کرنے کے لیے ریاست مدینہ کا قیام نہایت ضروری ہے
Comments are closed.