مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی کال پر مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف کامیاب ملک گیر شٹر ڈائون

صدر،مرکزی تنظیم تاجران پاکستان محمد کاشف چوہدری کے پہیہ جام شٹر ڈاون کے دوران ملک بھر میں تاجروں سے لمحہ بہ لمحہ رابطے،
صدر،مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کا تاجر برادری کو زبردست خراج تحسین،جوش و جذبے کو سلام پیش
وفاق اور صوبوں میں نگرانی کرنے والے نگرانوں کے آبائی علاقوں میں بھی تاجر وں نے شٹر ڈائون کرکے نفرت کا اظہار کیا،محمد کاشف چوہدری
حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو آئندہ کا لائحہ عمل حکمران برداشت نہیں کر سکیں گے،محمد کاشف چوہدری،صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی پریس کانفرنس اور جڑواں شہروں اور ملحقہ علاقو ں کے طوفانی دوروں کے دوران تاجروں سے گفتگو

اسلام آباد(02ستمبر 2023ء برو ز ہفتہ )مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی کال پر مہنگائی ،پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر کامیاب شٹر ڈائون کیا گیا ، صدر،مرکزی تنظیم تاجران پاکستان محمد کاشف چوہدری کے پہیہ جام شٹر ڈاون کے دوران ملک بھر میں تاجروں سے لمحہ بہ لمحہ رابطے میں رہے اور تاجر برادری کو زبردست خراج تحسین اور ان کے جوش و جذبے کو سلام پیش کیا اور کہا کہ کامیاب شٹر ڈائون نے حکمرانوں اور نا اہلوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں ،نا اہلوں ،نا لائقوں اور عوام کا مذاق اڑانے والوں کا محاسبہ کریں گے،نگران شٹر ڈاون سے حیران و پریشان ہیں جبکہ پہیہ جام کو ناکام بنانے والوں کی سب تدبیریں الٹ گئیں۔حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو آئندہ کا لائحہ عمل حکمران برداشت نہیں کر سکیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس اور بعد ازاں جڑواں شہروں سمیت ملحقہ علاقو ں کے طوفانی دوروں کے دوران تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان محمد کاشف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی کال پر ملک گیر کامیاب پہیہ جام کیا گیا ،کامیاب پہیہ جام پر انہوںنے ملک بھر کی تاجر برادری اور عوام کو زبردست خراج تحسین اور ان کے جوش و جذبے کو سلام پیش کیا اور کہا کہ تاجروں نے ہمیشہ مرکزی تنظیم تاجران کی کال پر لبیک کہا ،تاجر متحداور پر امن ہیں اور پر امن پہیہ جام میں پورے ملک میں ایک گملہ تک نہیں ٹوٹا۔تاجروں میں تفرقہ پیدا کرنے والوں اور پھوٹ ڈالنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔محمد کاشف چوہدری نے کہا کہ شہر اقتدار سمیت صوبائی دارالحکومتوں لاہور،کراچی،کوئٹہ،پشاوربشمول مظفر آباد اور گلگت بلتستان میں تاجروں نے مکمل شٹر ڈاون کیا جبکہ بڑے شہروں سمیت گاوں،دیہاتوں اور قصبوں میں بھی تاجروں کااتحاد دیدنی رہاان کا کہنا تھا کہ نا اہلوں ،نا لائقوں اور عوام کا مذاق اڑانے والوں کا محاسبہ کریں گے اور عوام کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے ۔مہنگائی ، پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ کے خلاف کامیاب شٹر ڈائون نے حکمرانوں کے ہوش اڑا دئیے اور ان کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں ۔وفاق اور صوبوں میں نگرانی کرنے والے نگرانوں کے آبائی علاقوں میں بھی تاجر وں نے شٹر ڈائون کرکے اظہار نفرت کیاجس سے نگران حیران و پریشان ہیں اور کامیاب پہیہ جام کو ناکام بنانے والوں کی سب تدبیریں الٹ گئیں ہیں۔کاشف چوہدری نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں مکمل بندرہیں جبکہ پنجاب کے شہرلاہور، گوجرانوالہ ، جہلم ، کھاریاں،گجرات ، وزیر آباد ، فیصل آباد بھی بندرہا۔سیالکوٹ،منڈی,بہاوالدین،شیخوپورہ،قصور،پتوکی،پاک پتن،اٹک کے تاجروں نے بھی نا لائقوں سے اظہار نفرت کیا ،چیچہ وطنی ، بھکر ، لیہ ، راجن پور ، ملتان، صادق آباد ، رحیم یار خان میں بھی پہیہ جام کرکے تاجروں اور عوام نے اپنا ردعمل دیا ،میانوالی ،سیالکوٹ ، جنیوت ، جھنگ ، ساہیوال ، اوکاڑہ،چشتیاں میں بھی شٹر ڈائون کیا گیا ۔خیبر پختونخوا کے شہروں پشاور، مردان ، نوشہرہ ، اٹک ، ڈیرہ اسماعیل خان ، مالاکنڈ،سوات میں بھی پہیہ جام رہا جبکہ فاٹا اور پاٹا کے غیور تاجروں نے بھی مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے شانہ بشانہ شٹر ڈاون کیا ۔سندھ میں کراچی ، حیدر آباد ، نواب شاہ ، سکھر ، لاڑکانہ ، شداد پور، خیر پور ، میر پور خاص، جیکب آبادمیں بھی شٹر ڈائون رہا ، بلوچستان میں کوئٹہ،چمن،ژوب،قلعہ سیف اللہ، پیشن ، قلعہ عببد اللہ ، گوادر میں بھی تاجر وں نے حکمرانوں پر عدم اعتماد کیاآزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تاجر سراپا احتجاج رہے اور مکمل شٹر ڈائون کیا گیا ۔محمد کاشف چوہدری نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ تک شٹر ڈائون جاری رہے گا کیونکہ حکمران اشرافیہ ، مراعات یافتہ طبقے اور بیوروکریسی کو دی جانی والی سہولیات ختم کرنے کو تیار نہیں ۔ہم چاہتے ہیں کہ وسیع تر عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے بجلی کے بلوںمیں اضافہ کو فوری واپس لیا جائے اور پٹرولیم مصنوعات کو بھی پرانی قیمتوں پر بحال کیا جائے ،ہم بجلی بلوں میں مکمل کمی چاہتے ہیں اور بلوں کی اقساط نہیں مانتے ،حکومت بجلی لائن لاسز کو کنٹرول کرنے اور بوسیدہ ترسیلی نظام میں اصلاحات لائے جبکہ 34کروڑ مفت بجلی یونٹس کی فراہمی کو ختم کیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ تاجر پر امن ہیں اور مذاق اڑانے والوں کے منہ پر شٹر ڈائون کو کامیاب بنا کرتماچہ مارا ہے ۔قوم اپنا حق لیکر رہے گی اور یہ جدوجہدجاری رہے گی ۔حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو آئندہ کا لائحہ عمل حکمران برداشت نہیں کر سکیں گے۔بعد ازاں صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان محمد کاشف چوہدری نے جڑواں شہروں سمیت ملحقہ علاقوں کے طوفانی دورے کیے اور تاجروں رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں اور کامیاب شٹر ڈائون پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر تاجروں نے تاجروں اور عوامی حقوق کی ترجمانی کرنے پر محمد کاشف چوہدری کا شکریہ ادا کیا جبکہ ملک بھر کے تاجروں رہنمائوں سے محمد کاشف چوہدری مسلسل رابطے میں رہے اور لمحہ بہ لمحہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے رہے۔

Comments are closed.