بچوں کی لڑائی میں بڑے کھود پڑے۔ ڈنڈوں، راڈوں کیساتھ حملے میں کئی افراد زخمی

راولپنڈی(عثمان مانگٹ)تھانہ نصیر آباد کے علاقے قاسم آباد نیو کالونی میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کھود پڑے۔ ڈنڈوں، راڈوں کیساتھ حملے میں کئی افراد زخمی، پولیس نے مدعی سست گواہ چست کے مصداق زخمیوں پر ہی ایف آئی آر کاٹ دی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کے علاقہ قاسم آباد نیو کالونی میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کھود پڑے۔ نصراللہ عباس، وسیم عباس ہمراہ نامعلوم افراد ڈنڈوں اور سٹیل، وائر راڈ کیساتھ حملہ کرکے مشتاق خان، امجد خان، شاہد خان اور ندیم خان کو شدید زخمی کردیا۔ لڑائی کے بعد سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔ یہاں تک کہ پٹھان فیملی ہونے کی وجہ سے ملزمان علاقہ مکینوں کیساتھ مل کر علاقے سے بھگانے کی بھی دھمکیاں دیتے رہے

 

مضروب خاندان جو محنت مزدوری کرتا ہے نے تھانے میں درخواست دی لیکن پولیس نے ان کی درخواست پر کارروائی کے بجائے انتہائی پھرتی سے حملہ آوروں کی درخواست پر ایف آئی آر کاٹ دی اور متاثرہ خاندان کی دائر کی گئی درخواست پر کوئی نہ کی گئی۔ لڑائی کے دوان صلح صفائی اور چھڑوانے کی کوشش کرنیوالے پڑوسیوں کے نام بھی ایف آئی آر میں شامل کردئیے گئے ہیں۔

Comments are closed.