اسلام آباد (عثمان مانگٹ )ائیر پورٹ ایونیو ہاؤسنگ سو سائٹی کے متاثرین نے نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی چوروں اور ذخیراہ اندوزوں کے ساتھ ساتھ جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھی آپریشن کلین اپ کیا جائے ائیرپورٹ ایونیو ہاؤسنگ سوسائٹی نے آٹھ سوسے زائد افراد سے انکی جمع پونجی لوٹ لی ہے مقدمات کے باوجود آج بھی جعلی فائلیں فروخت کی جارہی ہیں
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں تاجر رہنما اجمل بلوچ نے ائیرپورٹ ایونیوہاؤسنگ سکیم اورسلورسٹی کے متاثرین ملک صغیر اعوان اور دیگر کے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ
ائیرپورٹ ایونیوسوسائٹی کے نام سے 2018میں فائلزبیچی گئیں ،حکومت بجلی چوروں،ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ ان نوسربازوں۔کوبھیگرفتارکیاجائے ،مذکورہ سوسائٹی نےبعد میں اس سوسائٹی کانام سلورسٹی رکھاگیا،متاثرین کوتاحال انصاف نہیں ملا اجمل بلوچ نے کہا کہ انتظامیہ بغیر این او سی کس طرح انہیں کام۔کرنے دیتے ہیں ،ان کے دفاترسیل کئے جائیں اوران کیخلاف کاروائی کی جائے.. ،
متاثرین کے صدر ملک صغیراعوان نے کہا کہ ان۔نوسربازوں خواجہ محمد اقبال ، راجہ عبدالجبار اور چودھری الیاس لوگوں نے مجھے پہلے سلورسٹی کی فائلز دیں بعد میں ان کے کہنے پرائیرپورٹ ایونیوھائوسنگ سوسائٹی میں ایک سال کیلئے انویسٹمنٹ کی
چھ کروڑ روپے کےعوض مجھے پچیس فیصد کاحصہ دار بنایامیں نے آٹھ کروڑ روپےبدیکران سے فائلز خریدیں لیکن تاحال مجھے کوئی پلاٹ نہیں دیا گیا اب تم چودہ کروڑ ان لوگوں نے سلورسٹی میں انویسٹمنٹ کرائی جبکہ ان لوگوں نے سازش کے تحت جھوٹ بولاکہ دیگر افراد سے سترکروڑ روپے انویسٹمنٹ کی گئی یہ کاروبارنہیں بلکہ نوسربازی ہے۔ہمیں۔پولیس۔انتظامیہ اورایف آئی اے نے تاحال انصاف نہیؓ دلایا
837متاثرین دربدرکی ٹھوکریں کھارہے ہیں
سنا ہے کہ آئی جی نے35کروڑ روپے ریکورکیے۔۔ہمیں بھی انصاف دلائیں
کوئی ادارہ بات سننے کیلئے تیارنہیں
132کنال زمین پلاٹینیم کے نام سے زمین خریدی لیکن مالکان کو محض 11کروڑپچاس لاکھ دیئے ہیں مارکیٹ سے پچاس کروڑ روپے فائلیں بیچ کربٹورچکے ہیں ان پرچودہ ایف آئی آرزہیں اوراشتہاری ہیں لیکن تاحال پولیس کی گرفت سے باہر ہیں یہ سلورسٹی کے نام سے پھرشہریوں کولوٹ رہے ہیں سلورسٹی کااین او سی کینسل کیاجائے
230کنال زمین ہے اوردو لاکھ فائلیں بیچ چکے ہیں ہم مجبورہوکراحتجاج کرنے پرمجبور ہیں چیف جسٹس آف پاکستان،وزیراعظم پاکستان اورکمشنراسلام آباد اورراولپنڈی ہمیں انصاف دلائیں
Comments are closed.