کراچی(زورآور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مرتضیٰ بھٹو کو ملکی تاریخ کی ایک گھناؤنی سازش کے تحت قتل کیا گیا۔
مرتضیٰ بھٹو کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مرتضیٰ بھٹو کی جمہوریت پسند سوچ اور زندگی بھر عوامی حقوق کیلئے سرگرم عمل رہنا مشعل راہ ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کی سیاسی وجمہوری آزادیوں اورمعاشی حقوق کی خاطر بھٹو خاندان نے جو قربانیاں دیں وہ بے مثال ہیں، شہید مرتضی بھٹو کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مرتضیٰ بھٹو کو قتل کرنے کی سازش یہ تھی کہ ایک بھٹو کو نشانہ بنانے کیلئے دوسرے بھٹو کو مار دو، ہم پاکستان کو جمہوریت، ترقی اور مساوات کا گہوارہ بنا کر مرتضیٰ بھٹو کے خواب کو حقیقت بنائیں گے۔
Trending
- پاکستان کی موجودہ صورتحال
- قائداعظم یونیورسٹی گرلز ہاسٹل میں نوجوان کی دراندازی، ملزم گرفتار
- راولپنڈی میں نالہ لئی کے کنارے غیر قانونی تعمیرات جاری جبکہ ڈی سی و کمشنر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں
- سی ڈی اے مزدور یونین
- 2025 : کمپٹیشن کمیشن کی گمراہ کن تشہیر کے خلاف مؤثر کارروائیاں
- سیاسی بے یقینی اور معاشی دباؤ: 2025 کی کہانی
- جانے پر لوٹا، آنے پر خوش آمدید — یہ کیسی سیاست
- میان منظور احمد وٹو کا شمار اُن سیاست دانوں میں ہوتا ہے۔۔۔
- مقابلے میں پار کرنے کی دھمکی۔۔۔پولیس اہلکاروں نے شہری سے لاکھوں روپے لوٹ لیے
- چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی برسی پر پیغام
Comments are closed.