اسلام آباد(ظفر ملک سے )کرپشن کے مقدمہ میں سی ڈی اے کے چار افسران ایف آئی اے نے ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے باہر گرفتار کر لیے ،جمعرات کو مزید جسمانی ریمانڈلیکر مزید تفتیش کی جائے گی،گزشتہ روز سی ڈی اے کے چار افسران عنائت اللہ ، اے ڈی آفتاب جعفرانی شامل ہیں گرفتار ہونے والوں میں مختار احمد اور محمد شیراز بھی شامل ہیں سی ڈی اے کے مزید دو پٹواری وقار خان ، فخر عباس کی ضمانت عدم پیروی پر خارج ہوئی تو ایف آئی اے کے اہلکاروں نے فوری اپنی گرفت میں لے لیا،ملزمان پر الزام تھا کہ انہوںنے گھر میں بیٹھ کر سیکٹر ڈی تیرہ /تھری کی فائلیں تیار کرکے کروڑوں روپے عام شہریوں سے بٹورے ہیں ،اس حوالہ سے فائلز منظوری سے لیکر باقی تمام مراحل میں ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان خان اور دیگر افسران سمیت پرائیوٹ افراد کے کردار کا تعین بھی ہونا ہے ،ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارہ کو اعلیٰ حکام کی جانب سے ٹاسک دیا گیا ہے کہ کرپشن ،اقربا پروری،و دیگرجرائم میں ملوث افسران و ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے ،جس پر ادارے کے افسران غیرمعمولی طور پر حرکت میں آ چکے ہیں ،دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئیسکو سے متعلق تمام انکوائریوں کو اوپن کر کے انکے کرداروں کو بھی بے نقاب کیا جائے گا اور بہت جلد ان ملزما ن کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
Comments are closed.