اسلام آباد(ظفر ملک سے)وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک پولیس نے ظالم نکلی،عام شہریوں سے ناروا سلوک معمول بن گیا،فیملی کا خیال بھی نہ رکھا گیا،شہری کو گھسیٹ کر گریبان سے پکڑتے ہوئے تھانہ لے گئے ،سینکڑوں شہریوں نے جائے واردات پر مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ارباب اختیار ایسے اہلکاروں کی مرمت کریں بصورت دیکر عزت نفس مجروح کرنے پر شہری خود ہی بدلہ لے سکتے ہیں،گزشتہ روز ٹریفک پولیس کے عقل سے عاری پولیس اہلکاروں نے ایک کار سوار کو روکا جس کے ساتھ انکی فیملی بھی موجود تھی،چیکنگ کے بہانہ تکرار ہو گئی ،اور اس پر انہیں تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،اور گریبان سے پکڑ کر گھسیٹا اور زبردستی گاڑی میں ڈال کر تھانہ لے گئے او ر اس ایک باریش پولیس اہلکار نے الزام لگایا ہے کہ اس نے وردی پر ہاتھ ڈالا ہے ،یہاں عام شہریوں کا رش لگ گیا تو انہوںنے کہا کہ جب اسے گھسیٹا جائے گا اور تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا تو اس کا ہاتھ بھی وردی تک پہنچ سکتا ہے ،دانستہ ایسا نہیں کیا گیا،اس موقع پر ایک چشم دید گواہ کا کہنا تھا کہ کار سوار کا کوئی قصور نہ تھا اس کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے اور اب کار سرکار میں مداخلت کا پرچہ دیکر انہیں ذلیل کیا جائے گا،ایسی حالت میں وردی کے تقدس کو بحال کرنے کے لیے وردی والوں کو بھی خیال کرنا چاہیے ،جبکہ ایک اور شہری خاتون نے بتایا کہ اگر پولیس اہلکار فیملی کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کریں گے پھر اس وقت سے ڈرا جائے جب عام شہری ان کا پتھروں سے استقبال کرے گا،انہوںنے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Trending
- گولڈ باکس کی فیروز خان کے ساتھ نئی شراکت داری کے ذریعے مارکیٹ میں پوزیشن مضبوط
- انسانی خدمت آج بھی زندہ ہے، ایک زندہ مثال: طیب عابد
- دبئی رَن 2025: شیخ زاید روڈ پر دوڑتا ہوا شہر
- لاڑکانہ ، او پی ایف کالونی میں بچی گٹر میں گر کر جاں بحق
- فیض حمید کا کورٹ مارشل شفاف عدالتی عمل ہے ، قیاس آرائیاں نہ کی جائیں ، ترجمان پاک فوج
- بڈیانہ چونڈہ روڈ پر تیز رفتار کار کی لوڈر رکشہ کو ٹکر، 3 مزدور جاں بحق
- ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی الیکشن کمیشن میں پیش
- مولانا فضل الرحمان کا 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرنے کا اعلان
- اسلام آباد پولیس کارروائی ، غیر قانونی طور پر مقیم 539 افغان باشندے گرفتار
- آئی سی سی کا ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے شیڈول کا اعلان ، پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں ہونگے
Comments are closed.