اسلام آباد (زورآور نیوز) مبینہ آڈیو لیکس کا معاملہ،ایف آئی اے کے بشریٰ بی بی کے طلبی کے سمن معطل کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس طلبی نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت میں بتایا کہ کیس عدالت میں زیر التوا ہے،ایف آئی اے کارروائی جاری رکھتی ہے تو درخواست گزار کے حقوق متاثر ہوں گے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے وائس میچنگ کرانی ہے۔ جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ ایف آئی اے کس چیز کے ساتھ وائس میچنگ کرانا چاہتا ہے؟۔ جس پر لطیف کھوسہ نے بتایا ہمیں ایس ایس پی نے نوٹس کیا کہ ایف آئی اے نے وائس میچنگ کرانی ہے،آج وائس میچنگ کیلئے طلب کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ مبینہ آڈیو لیک کے معاملے پر عمران خان کی اہلیہ نے ایف آئی اے طلبی نوٹس کو چیلنج کیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی نے ایف آئی اے تحقیقات کیخلاف متفرق درخواست دائر کی تھی۔ عمران خان کی اہلیہ نے وکیل لطیف کھوسہ کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اس عدالت میں مرکزی کیس پہلے سے زیر سماعت ہے مگر ایف آئی اور پولیس ہراساں کر رہی ہے۔ پولیس نے ایس ایس پی آپریشنز میں پیش ہونے کیلئے نوٹس بھیجا،جبکہ ایف آئی اے نے وائس میچنگ کیلئے طلبی کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ درخواست میں قانونی نکتہ اٹھایا گیا کہ کیس زیر سماعت ہونے کے باوجود ایف آئی اے نے 19 ستمبر کو طلبی کا نوٹس جاری کیا،مرکزی کیس اب 30 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر ہے۔
Comments are closed.