اسلام آباد (زورآور نیوز) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثنا اللہ نے پارٹی قائد نواز شریف کی پاکستان واپسی کے بعد کا ابتدائی پلان بتا دیا۔ انہوں نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے اور اس کے بعد وہ مینار پاکستان جائیں گے۔ہماری الیکشن مہم کا آغاز مینار پاکستان سے ہوگا، مینار پاکستان پر جلسہ ہوگا جس سے نواز شریف خطاب کریں گے۔رانا ثناء اللہ نے یہ بھی کہا نواز شریف کے خلاف جتنے بھی کیسز ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہیں۔ جب کہ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کو نواز شریف کی واپسی میں حائل قانونی رکاوٹیں دور کرنے کی ذمہ داری دے دی گئی۔ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے شہباز شریف کو پاکستان واپس جا کر قانونی معاملات دیکھنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ شہباز شریف پارٹی قائد کی ہدایت پر کل رات پاکستان پہنچیں گے اور سابق وزیراعظم وطن واپس آنے کے بعد قانونی ٹیم کے ساتھ اہم مشاورتی میٹنگ کریں گے۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے تیاریاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کی قیادت نے تشہری مہم کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو ہدایت نامے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔ لیگی قیادت نے رہنماؤں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ پوسٹرز،فلیکسز اور بنیرز پر نواز شریف کی تصویر نمایاں ہونی چاہیے،نواز شریف کی تصویر کے سائز کے برابر کسی رہنما کی تصویر نہیں ہو گی۔ذرائع نے بتایا کہ بینرز پر بنیادی پیغام ’’ امید سے یقین تک،پاک سرزمین تک ‘‘ لازمی لکھوانے کی ہدایت کی گئی،جبکہ اس کے علاوہ ’’ پارٹی قائد کے سنگ غربت اور مہنگائی مٹائیں‘‘ ’’ آئیں 21 اکتوبر کو تاریخ بنائیں ‘‘ جیسے نعرے بھی لکھوانے کی ہدایت کی گئی۔ ن لیگ نے پارٹی کا فراہم کردہ تشہری مواد ہی بینرز،اسٹیمرز اور ہورڈنگز پر پرنٹ کرانا کی ہدایت کی اور اس کے ساتھ ساتھ کاروں،موٹر سائیکل اور رکشوں کیلئے اشتہاری اسٹکرز پرنٹ کروانے کی ہدایت بھی کی
Comments are closed.