سی ڈی اے لاکھوں شہریوں کی زندگی سے کھیل گئی،واسا کو 50ٹیوب ویل نصب کرنے کی اجازت دیکرکھنہ،برما،غوری،شکریال کو بنجر بنا دیا

اسلام آباد(ظفر ملک سے)وفاقی دارلحکومت کے علاقہ کھنہ،شکریال،غوری ٹائون ،اوربرما ،پانی کی بوند بوندکوترس گئے جبکہ دوسری جانب سی ڈی اے نے واسا کو شکریال سے لیکر کورال چوک تک 50ٹیوب ویل نصب کرنے کی اجازت دیدی ،واسا نے ٹیوب ویل نصب کر کے راولپنڈی کی آبادی کو اسلام آباد کا پانی دینا شروع کر دیا،اہل علاقہ سراپا احتجا ج ہیں ،سی ڈی اے نے اپنے ہی شہریوں پر بم پھینک دیا،واسا کی جانب سے ٹیوب ویل نصب کرنے کے پیش نظر علاقہ کا پانی پچاس فٹ سے لیکر 70فٹ تک نیچے چلا گیا،ہزاروں بورنگ ناکارہ ہو گئے ،معلوما ت کے مطابق علاقہ کے سیاسی اکابرین ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور حنیف عباسی نے مل کر واسا کے ساتھ سی ڈی اے کا ایک معائدہ کروایا جس میں اسلام آباد کے شہریوں کے حقوق پر شب خون مارا گیا ہے ،معائدہ کے مطابق واسا نے اسلام آبا د سائیڈ ایکسپریس ہائی وے کے کنارے گرین بیلٹ پر 25جبکہ دوسری جانب بھی اسلام آباد کے گرین بیلٹ پر 25ٹیوب ویل نصب کرنے ہیں ،اور معائدہ کے مطابق ان تمام ٹیوب ویل کا پانی 50فیصد دمقامی آبادی جو کہ اسلا م آبا د کی حدود میں مقیم ہے جس میں کھنہ ،شکریال،مدینہ ٹائون ،قطبال ٹائون،برما،ضیا مسجد،غوری وی آئی پی،غوری فیز فور ،فائیو کو پانی واسا نے مہیا کرنا ہے ،واسا نے سیاسی آشیر باد کے پیش نظر اور ٹینکر مافیا کے باعث ان علاقوں کو پانی مہیا نہ کیا اور معائدہ کی خلاف ورزی کی،واسا کے ٹیوب ویل کی تنصیب پر ان علاقوں میں ذاتی لگائے جانے والے بورنگ ناکارہ ہو گئے کیونکہ پانی کی سطع مزید نیچے چلی گئی ہے محتاط اندازے کے مطابق پانی مزید پچاس سے ستر فٹ نیچے چلا گیا جس کے نتیجہ میں ہزاروں بورنگ ناکارہ ہونے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا،ذرائع کاکہنا ہے کہ ان علاقوں میں پانی مہیا کرنا ایک بزنس بن چکا ہے اور پہلے جس ٹینکر کی قیمت ایک ہزار تھی اب وہ 2500سے 3000تک مل رہا ہے اور مقامی ٹیوب ویل جو کہ آدھا گھنٹہ پانی سپلائی پر 400بل وصول کرتے تھے اب انہوںنے ایک ہزار سے 1200لینا شروع کر دیا ہے ،اہل علاقہ کے متعدد حلقو ںنے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ معائدہ کے مطابق 50فیصد پانی ان علاقوں کو مہیا کیا جائے اور اس کی مانیٹری ضلعی انتظامیہ،سی ڈی اے اور واسا کریں جو کہ معائدہ کی شق میں بھی موجود ہے ،

 

 

Comments are closed.