لاہور(زورآور نیوز) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نوازشریف وزیراعظم بن بھی گئے تو 13سے 17ماہ ہی چلیں گے،آئندہ 35دنوں میں جمہوری نظام کے ساتھ سب چیزوں کو باندھ دیا جائے گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی کے واقعات پر کہا جاتا کہ پی ٹی آئی نے انتہائی غلط کام کیا، ن لیگ نے بھی آرمی چیف کے جہاز کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی تھی، پی ٹی آئی کو بند کردیا گیا ن لیگ کو ہار پہنائے جارہے ہیں، تباہی کی ذمہ دار یہی جماعتیں ہیں جو آج درستگی کی بات کرتی ہیں، اگر نظام ہی تباہے تو درست کیسے ہوسکتا ہے؟انہوں نے کہا کہ پہلے ہی تاثر دیا جارہا ہے کہ نوازشریف جیل میں نہیں جائیں گے،آئندہ 35دنوں میں جمہوری نظام کے ساتھ سب چیزوں کو باندھ دیا جائے گا، اس کے بارے مزید وضاحت 36ویں دن کروں گا، نظام کو اب صفائی کی ضرورت ہے، جمہوریت بھی رہے گی اور صفائی کی بھی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم نے سسٹم کا اپنے بچوں کے ساتھ سلوک ایسا ہی دیکھنا ہے تو اب کھڑا ہونا ہوگا، میں نے کہاکہ نوازشریف وزیراعظم بن بھی گئے تو 13سے 17ماہ ہی چلیں گے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محسن شاہ نواز رانجھا نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں یہ بات واضح ہوچکی کہ نااہلی کی مدت ہونی چاہیئے،نوازشریف الیکشن لڑیں گے،میرے علم میں ڈیل کی کوئی بات نہیں،میرے علم میں نہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے باہر جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہو، چیئرمین پی ٹی آئی ملک سے باہر نہیں جاسکتے، چیئرمین پی ٹی آئی نے جو جرائم کئے ان میں بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں بنتی، 9واقعہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت تھا، ڈیل کی گئی تو 9مئی جیسے واقعات پھر رک نہیں سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پر سنگین مقدمات درج ہیں، جس کی وجہ سے پیمرا سے ان کی وہ حق نہیں مل سکتا جو وہ مانگ رہے، الیکشن تاریخ دینے کے اختیارات الیکشن کمیشن کے پاس ہیں، 90روز میں الیکشن ہوجائیں گے کیونکہ حلقہ بندیاں ہوچکی ہیں،الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس دیکھ رہا ہے، اگر فارن فنڈنگ ثابت ہوئی تو پھر الیکشن میں پی ٹی آئی کا انتخابی نشان ختم ہوجائے گا۔پی ٹی آئی کو اگر لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی تو یہ ان کے اعمال کا نتیجہ ہے۔
Comments are closed.