اڈیالہ جیل ،عمران خان کے سیل کی توسیع

اسلام آباد ( زورآور نیوز) اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان کے سیل میں توسیع کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے احکامات پر جیل سپرنٹینڈنٹ ںے عملدرآمد کرتے ہوئے عمران خان کا سیل 35 فٹ سے تقریبا 60 فٹ تک بڑھا دیا۔عمران خان نے دوران سماعت جج سے گھر کے کھانے اور ورزش کے لیے سائیکل فراہمی کی مزید دو درخواستیں بھی کی۔جج نے عمران خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں کھانا فراہمی کی ذمہ داری جیل حکام کی ہے۔جج نے سپریڈینٹ جیل کو ورزش کے لیے مینول کے تحت سائیکل مہیا کرنے کا حکم بھی دیا ۔قبل ازیں اڈیالہ جیل انتظامیہ نے عمران خان کی بیرک کے سامنے تعمیر دیوار توڑ دی تھی۔جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بیرک کے سامنے باغیچے تک رسائی دے دی گئی۔عمران خان کو جیل انتظامیہ نے واک کی بھی اجازت دے دی۔ پی ٹی آئی چیرمین نے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین سے واک کے لیے جگہ نہ ملنے کا شکوہ کیا تھا۔ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت ہوئی۔آج کی سماعت میں عمران خان نے ایکسرسائز کی اجازت نہ ملنے پر جج کے سامنے احتجاج کیا، عمران خان نے کہا کہ میں صرف جیل مینیوئل کے مطابق سہولیات چاہتا ہوں، موومنٹ اور ایکسرسائز کی اجازت ہونی چاہئیے۔
عمران خان کے احتجاج پر خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین جیل کے اندر گئے، انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بیرک کا دورہ کیا، جس کے بعد جج نے اڈیالہ جیل حکام کو حکم دیا کہ بیرک کے ساتھ دیوار گرا کر جگہ بڑھائی جائے، دیوار ٹوٹنے سے باغیچے تک عمران خان کی رسائی ہو سکے گی، بیرک صاف ستھرا تھا عمران خان نے ایک ہی استدعا کی جو پوری کردی گئی۔

 

Comments are closed.