سرکاری ملازمین کو سائیکل استعمال کرنے کا حکم،سموگ کے باعث عدالت کا کھڑاک

لاہور(زورآور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں بڑھتی ہوئے اسموگ کو مدِنظر رکھتے ہوئے محکموں کےعملے کو فوری سائیکل استعمال کرنے کی ہدایت کر دی۔ہم نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ تدراک سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔عدالتوں کے ارد گرد پارکنگ اردگرد پارکنگ کا معقول انتظام نہ ہونے اور ریلوے گالف کلب ایڈمسٹریٹو کو تبدیل نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے ڈی جی ماحولیات کو عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس دیتے ہوئے لاہور میں درخت لگانے کی ہدایت کی۔لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بھی فوری بند کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے آلودگی کے خاتمے پر عمل کرنے والے اداروں کو فنڈ فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت احکامات پر چار ماہ میں عمل کر لے تو اسموگ کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔عدالت نے کہا ڈی سی لاہور صرف آفس میں بیٹھی رہتی ہیں کچھ نہیں کرتی، اب وقت آ گیا ہے کہ ڈی سی اور تھاموں میں بیٹھے لوگ باہر نکلیں۔جب کہ صوبائی وزیر تحفظ ماحول بلال افضل کی ہدایت پر ڈی جی ماحولیات پنجاب کی زیر نگرانی ماحولیات کے اسپیشل اینٹی سموگ سکواڈ کی کاروائیاں جاری ہیں۔پچھلے ایک دن کے دوران متعدد انڈسٹریل یونٹس کے خلاف کاروائیاں کی گئیں۔بہت سے یونٹس سیل،ایف آئی آر، گرفتاریاں اور بھاری جرمانے کئے گئے،ترجمان محکمہ تحفظ ماحول کے مطابق لاہور کے سموگ کا باعث بننے والے انڈسٹریل علاقوں میں کاروائیاں کی گئیں۔ سٹیل ملز، فرنسس سمیت متعدد یونٹس سیل اور جرمانے کئے گئے۔ترجمان نے بتایا کہ ان یونٹس کو کاربن اور ٹائر اور سب سٹنڈر فیول کے استعمال اور سموگ کنٹرول سکربر کی غیرموجودگی پر سیل اور جرمانہ کیا گیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ صوبائی وزیر بلال افضل کی ہدایت پر محکمہ نے فضائی آلودگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔ سموگ کنٹرول سسٹم لگائے بغیر کسی یونٹ کو آپریٹ نہیں کرنے دیا جائے گا۔

 

Comments are closed.