نیب نے آرائیں ہاوسنگ سوسائٹی متاثرین میں ریکوری رقم تقسیم کرنے کا پلان ترتیب دیدیا

 

اسلام آباد(زورآور نیوز)قومی احتساب بیوروآرائیں سٹی فتح جنگ روالپنڈی کی انتظامیہ سے متاثرین کے 60 کروڑ روپے کی ریکوری۔رقم متاثرین میں عنقریب تقسیم کی جائے گی۔متاثرین حق دعویٰ کے لیے نیب راولپنڈی سے رابطہ کر سکتے ہیں آرائیں سٹی انتظامیہ نے 18 سال قبل بغیر NOC و منظوری فتح جنگ میں ہاؤسنگ سوسائٹی قائم کی اور عوام سے خطیر رقم جمع کی۔تاہم کسی کو پلاٹ کی ملکیت فراہم نا کر سکی۔چیرمین نیب کی ہدایت پر نیب راولپنڈی ملزمان سے پلی بارگین کے تحت 60 کروڑ روپے وصول کرنے میں کامیاب۔پلی بارگین کی منظوری احتساب عدالت نمر 1 نے جاری کی۔

 

Comments are closed.