احتساب عدالت میں نواز شریف نے سرینڈر کر دیا،ضمانت مل گئی 

اسلام آباد (زورآور نیوز) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے احتساب عدالت میں سرینڈ کر دیا۔ نوازشریف احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش ہوئے۔جج محمد بشیر نے نواز شریف کو روسٹرم پر بلایا۔ جج نے محمد بشیر نے نوازشریف کو حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم کی ضمانت 10لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔نوازشریف حاضری لگانے کے بعد کمرہ عدالت سے روانہ ہو گئے۔ احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں قائد ن لیگ نواز شریف کی عدالت میں پیشی کیلئے آج دوپہر کا وقت مقرر کیا تھا۔ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم کو آج دن ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک عدالت میں پیش ہونے کا وقت دیا تھا، اس سلسلے میں احتساب عدالت اسلام آباد میں نوازشریف کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی، جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔کیس کی سماعت شروع ہوئی تو نوازشریف کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں وقت دیا جائے، اس وقت تک عدالت باقی روٹین کے کیسزسن لے، جس پر جج محمد بشیرنے نوازشریف کو پیش ہونے کے لئے ایک سے ڈیڑھ بجے کا وقتدیا اور سماعت میں وقفہ کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ سماعت میں شرکت کے لیے مسلم لیگ ن کی جانب سے ان کے وکلاء اور رہنماء سینیٹر افنان اللہ اور نہال ہاشمی سمیت و دیگر احتساب عدالت پہنچے، اس موقع پر احتساب عدالت کے باہر اسلام آباد پولیس نے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے۔گزشتہ سماعت میں عدالت نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے توشہ خانہ کیس میں دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کیے تھے، عدالت نے توشہ خانہ نیب کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی وارنٹ معطلی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ اگر 24 اکتوبر کو نوازشریف عدالت نہ آئے تو وارنٹ بحال ہوجائیں گے۔ اس حوالے سے احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے کیس پر سماعت کی، نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح اور نیب پراسیکیوٹر عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور توشہ خانہ سے غیر قانونی طریقے سے گاڑی لینے کے کیس میں نواز شریف کے وکیل نے دائمی وارنٹ معطل کرنے کی استدعا کردی۔

 

Comments are closed.