لاہور (زورآور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف شہباز شریف کے لیے ہی سارے ریلیف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پانچ ماہ سے ہم ضمانت پر ہیں پھر بھی ہمیں تنگ کیا جا رہا ہے، اسپیشل انصاف کیا صرف شریفوں کے لیے ہے۔انصاف تو وہ ہے جس کو عوام تسلیم کرے اور انصاف ہوتا نظر بھی آئے ۔چوہدری پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ اداروں اور عدالتوں کا احترام کیا ہے۔ شریفوں نے ہمیشہ ججز کے خلاف سخت باتیں کی ہیں یہ کہا کا انصاف ہے نواز شریف لاڈلے کے لیے سارے ریلیف اور باقیوں کے لیے سختی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ججز کے خلاف بولتے ہیں کیا جج وہ باتیں بھول گئے ہیں۔قبل ازیں پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نواز شریف لاڈلے کے لئے سارے ریلیف اور باقیوں کے لئے سختی ہے۔ عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کیلئے ہی سارے ریلیف ہیں، پانچ ماہ سے ہم ضمانت پر ہیں پھر بھی ہمیں تنگ کیا جا رہا ہے، سپیشل انصاف کیا صرف شریفوں کے لئے ہی انصاف تو وہ ہے جس کو عوام تسلیم کرے اور انصاف ہوتا نظر بھی آئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ اداروں اور عدالتوں کا احترام کیا ہے، شریفوں نے ہمیشہ ججز کے خلاف سخت باتیں کی ہیں یہ کہاں کا انصاف ہے، نواز شریف لاڈلے کیلئے سارے ریلیف اور باقیوں کے لئے سختی ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے قائد مسلم لیگ (ن) کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نوازشریف اتنے بہادر ہیں تو میرے خلاف الیکشن لڑ کر دکھائیں ۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اتنے بہادر ہیں تو میرے خلاف الیکشن لڑ کر دکھائیں، لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطلب ہے کہ جس نے الیکشن لڑنا ہے وہ باہر ہو، نواز شریف سزا یافتہ اور اشتہاری ہے اس کو آپ باہر سے الیکشن کے لیے لے آئے ہیں۔سابق صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ نواز شریف کو پروٹوکول دیا جا رہا ہے، ہمارے کیسز کا چالان بھی تین چار ماہ سے آج تک نہیں آیا، یہ بات پہلے سے کنفرم ہے کہ الیکن نہیں سلیکشن ہے
Comments are closed.