اسلام آباد(زورآور نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ڈپٹی کمشنر اور انسپکٹر جنرل اسلام آباد کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کر دیے۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کو تبدیل کیا جائے۔الیکشن کمیشن نے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کو بھی تبدیل کرنے کا کہا ہے، الیکشن کمیشن نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو دونوں افسران کے تبادلے کیلئے مراسلہ بھیجا ہے۔
Comments are closed.