لاہور(زورآور نیوز) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں شیخ رشید کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس صداقت علی خان کی عدالت میں پیش ہو کر شیخ رشید نے کہا کہ سی پی او اور یہ سب میرے ملزم ہیں۔میں فی سبیل اللہ انہیں معاف کرتا ہوں۔شیخ رشید کے بیان کے بعد عدالت نے درخواست نمٹا دی۔بعدازاں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری گرفتاری کے پیچھے سی پی او راولپنڈی کا چہرہ چھپا ہے۔شیخ رشید نے کہا مجھے گرفتار پولیس نے کیا اور بدنام دوسرے لوگوں کو کیا گیا۔ہمارے گھر کے ملازم، خواتین اور بچوں تک کو نہیں چھوڑا گیا۔شیخ رشید نے کہا کہ پٹیشن میں جو کچھ لکھا گیا تھا وہ بالکل درست ہے۔قبل ازیں سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جیلوں میں موجود بیگناہ لوگوں کو عام معافی دلانا میری زندگی کا مشن ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے لکھا کہ میں ساری قوم کا مشکور ہوں جن کی دعاؤں سے چلے کے بعد مجھے رہائی نصیب ہوئی، نہیں معلوم میں نے چلہ کس جگہ پر کاٹا لیکن اس دوران مجھے کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں پہنچائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اب میری زندگی کا مشن ان تمام لوگوں کو جو روپوش ہیں یا چھپے ہوئے ہیں یا جن سے 9 مئی کی غلطی سرزد ہوگئی ہے یا جو بے گناہ جیلوں میں ہیں ان کو عام معافی دلانا ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ میں پہلی مرتبہ اپیل کر رہا ہوں کہ 9 مئی کی غلطی جن لوگوں سے سرزد ہوئی ہے
Comments are closed.