اسلام آباد (زورآور نیوز) چھ وزرائے اعظم کے خلاف کرپشن کیسز کی سماعت کرنے والے جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ کا وقت قریب آ گیا۔ نواز شریف، آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی سمیت پاکستان کے اہم سیاسی رہنماؤں کے کیسز سننے والےجج محمد بشیر 14مارچ 2024 کو ریٹائر ہوجائیں گے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے 12 سال رہنے والے جج محمد بشیر آئندہ سال ریٹائرڈ ہوجائیں گے ۔نواز شریف، آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی سمیت پاکستان کے اہم سیاسی رہنماؤں کے کیسز جج محمد بشیر نے سنے ۔ جج احتساب عدالت محمد بشیر نے چھ وزرائے اعظم اور سابق صدر کے خلاف کرپشن کیسز کی سماعت کی ۔ جج احتساب عدالت محمد بشیر 14مارچ 2024 کو ریٹائر ہوجائیں گے۔ جج احتساب عدالت محمد بشیر 60 سال عمر پوری ہونے پر مارچ 2024ء کو ریٹائر ہوجائیں گے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ نے جاری کر دیا۔خیال رہے کہ ان دنوں میں جج محمد بشیر نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف القادرٹرسٹ کے کیس کی سماعت بھی جج محمد بشیر کر رہے ہیں۔
Comments are closed.