اسلام آباد(زورآور نیوز) نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔شیری رحمان نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی مذمت کرتے ہیں، ماہانہ 0.25 سے 0.9 مکعب میٹر تک گیس استعمال کرنے والے صارفین کے لئے فکسڈ چارجز 10 روپے سے بڑھا کر 4 سو روپے (3900 فیصد اضافہ) کر دیئے گئے ہیں، اس کے علاوہ گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں مزید 172 فیصد تک اضافہ بھی کیا گیا ہے۔نائب صدر پیپلزپارٹی نے کہا کہ موجودہ مہنگائی میں نگران حکومت کو عوام پر اتنا بوجھ نہیں ڈالنا چاہئے تھا، نگران وزیر پہلے ہی گھریلو صارفین کیلئے موسم سرما میں 16 گھنٹے گیس لوڈ شیڈنگ کا اعلان کر چکے ہیں، جب صارفین کو گیس ہی میسر نہیں تو قیمتوں میں یہ ہوشربا اضافہ کیوں؟
Trending
- بدمست ہاتھی
- اسلام آباد معاہدہ: پاکستان کی سفارتی پیش رفت
- سی سی پی نے جاز انٹر نیشنل کو ٹی پی ایل انشورنس کے حصول کی منظوری دے دی
- سی ڈی اے مزدور یونین کا ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تعلیمی فیصلے پر شدید احتجاج
- لیڈی کانسٹیبل عائشہ ریاض کے اغواء کا معاملہ: پولیس کی تحقیقات تیز
- آسٹریلیا میں پہلی بار خاتون آرمی چیف مقرر — تاریخ ساز فیصلہ
- کینیڈا کا امریکہ کو بڑا جھٹکا، دفاعی پالیسی میں اہم تبدیلی کا اعلان
- کینیڈا کا امریکہ کو بڑا جھٹکا، دفاعی پالیسی میں اہم تبدیلی کا اعلان
- ترکی کا اسرائیل کو سخت پیغام، جنگ بڑھی تو مداخلت کریں گے: صدر اردوان
- اسلام آباد کا ماحولیاتی بحران: سی ڈی اے انوائرمنٹ ونگ میں پیشہ ورانہ کمی کے سنگین انکشافات
Comments are closed.