لیہ آراضی سیکنڈل،عمران خان کے بہنوئی کی ضمانت خارج

لاہور( زورآور نیوز) لیہ اراضی سکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے بہنوئی احد مجید کی ضمانت خارج کر دی گئی،معلومات کے مطابق احد مجید کی گرفتاری نہ ہو سکی،احد مجید موقع سے فرار ہو گئے۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق اینٹی کرپشن عمران خان کی بہن اور بہنوئی سے لیہ اراضی سکینڈل میں تحقیقات کر رہا ہے۔ اینٹی کرپشن لیگل ٹیم کی جانب سے آج سپیشل جج اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان کو ٹھوس ثبوت فراہم کے گئے ۔معزز عدالت نے دونوں جانب سے دلائل سن کر ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ سنایا ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم کی بہن اور بہنوئی نے غیر قانونی طور پر لیہ میں زبردستی مالکان سے زمین خریدی ۔ غیر قانونی طور پر اثرورسوخ استعمال کرکے زمین کا انتقال بھی کروایا گیا۔ڈاکٹر عظمی اور ان کے شوہر احد مجید نے عدالت سے ضمانت کروا رکھی تھی۔ اینٹی کرپشن ٹھوس شواہد کی بنیاد پر لیہ اراضی کیس میں تحقیقات کر رہا ہے۔جلد احد مجید اور دیگر ملزمان کو گرفتارکر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔اس سے قبل لیہ اراضی سکینڈل کرپشن کیس میں عدالت نے عظمی خان اور شوہر کی عبوری ضمانت میں توسیع کی تھی۔ ڈیرہ غازی خان میں لیہ اراضی سکینڈل کی اینٹی کرپشن عدالت میں سماعت ہوئی، مقدمہ کی سماعت جج نوید احمد قریشی نے کی،چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ عظمی خان اوران کے شوہرعدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے عظمی خان اور شوہر کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کوآئندہ سماعت پرچالان پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

 

Comments are closed.