عوام کے حقوق کے لیے وکلا تحریک شروع کریں،عمران خان

اسلام آباد(زورآور نیوز) اڈیالہ جیل میں قائد سابق وزیراعظم عمران خان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک اور پیغام جاری کر دیا گیا۔عمران خان کے اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ آئین کی حفاظت کرنا عدلیہ اور وکلاء کا فرض ہے جس پر ہماری قوم کی ترقی کا انحصار ہے۔ لہٰذا قانونی برادری کو پاکستانی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک تحریک شروع کرنی چاہیے، اس تحریک کی قیادت کرنا چاہیے جس میں عوام کے ووٹ کا بنیادی حق، اپنے لیڈروں کا انتخاب کرنا اور اپنے مستقبل کا خود تعین کرنا شامل ہو گا۔عوام اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیاری رکھتے ہیں۔انہیں اپنے نمائندوں کے انتخاب کا آئین میں درج ان کا بنیادی حق دیا جانا چاہیے۔عمران خان نے پیغام میں مزید کہا کہ پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے جہاں ہم اپنے نظامِ انصاف کی مسلسل تباہی کو دیکھ رہے ہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ اگر ہم انصاف کے لیے نہیں لڑیں گے اور اپنے ججوں کے پیچھے کھڑے نہیں ہوں گے تو ہم اس ملک میں آئین کی بالادستی قائم نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی اس طاقت کی حکمرانی کے خلاف کھڑے ہو سکیں گے، جہاں صرف سب سے موزوں اور امیر ترین لوگ ہی زندہ رہ سکتے ہیں۔میرے خلاف تمام مقدمات بوگس اور سیاسی ہیں،ملک چھوڑنے پر بالکل راضی نہیں ہوں گا، خطرہ ہے جب جیل میں ہوں تو سلو پوائزننگ کے ذریعے جان لینے کی ایک اور کوشش ہو گی، وکلا اور پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ ملک بھر میں کنونشن منعقد کریں اور جب بھی انتخابات ہوں تو مہم شروع کریں

 

Comments are closed.