میڈیا والے الیکشن پر شبہ نہ کریں ،چیف جسٹس

اسلام آباد (زورآور نیوز) سپریم کورٹ نے ملک بھر میں 90 دن میں انتخابات کرانے کے کیس کی سماعت کا حکمنامہ جاری کر دیا ۔چیف جسٹس آف پاکستان نے میڈیا سے متعلق سخت ریمارکس دئیے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ کسی اینکر یا رپورٹر کو اجازت نہیں کہ مائیک پکڑ کر عوام کو گمراہ کرے، میڈیا انتخابات پر اثرانداز ہوا تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہوگی،میڈیا والے مائیک پکڑ کر یہ نہیں کہہ سکتے کہ انتخابات کے انعقاد میں شبہ ہے،اگر کسی کے دماغ میں شک ہے تو رہے لیکن عوام پر اثرانداز نہ ہوں،امید ہے کسی مخالف کو گالیاں دیئے بغیر پرامن انتخابات ہوں گے۔کسی میڈیا والے کو انتخابات پر شبہات ہیں تو عوام میں نہیں بولے گا ہاں مگر اپنی بیوی کو بتا سکتا ہے۔الیکشن کمیشن پیمرا کو شکایت کرے گا اگر کسی میڈیا ہاؤس نے الیکشن سے متعلق ابہام پیدا کیا۔مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد صدر، وزیراعظم کی ہدایت پر اسمبلی تحلیل نہیں کر سکتے قومی اسمبلی وزیراعظم کی ایڈوائس پر 9 اگست کو تحلیل ہوئی ، یہ تسلیم شدہ حقیقت ہے۔

 

Comments are closed.