مبینہ دھوکہ دہی/فراڈ کیس میں فواد چوہدری کی عدالت میں پیشی

fawad chaudhry latest news

فواد چوہدری کو ہتھکڑی لگا کر منہ پر کپڑا ڈال کر اسلام آباد کچہری پیش کر دیا گیا

آج 05 نومبر 2023 کو، محمد عباس شاہ (سول جج/ ڈیوٹی جج، ویسٹ) مقدمہ بعنوان “سرکار بنام فواد چوہدری”، مقدمہ نمبر 1066/23، بجرم 406, 506 (ii)، 34 ت پ، تھانہ آبپارہ، اسلام آباد، کیس کی سماعت کی،،

تفتیشی افست کیس ریکارڈ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوا

پراسیکیوٹر عدنان علی ایڈووکیٹ (DDP) عدالت میں پیش ہوئے

فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کیا گیا اور ان کا چہرہ ڈھانپا گیا تھا

فواد چوہدری کی جانب سے فیصل فرید چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے

حبا چوہدری (فواد چوہدری کی زوجہ) اور فراز چوہدری (بھائی) بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے

فواد چوہدری نے عدالت سے استدعا کی کہ اہل خانہ اور وکلا سے ملاقات کی اجازت دی جائے

پراسیکیوٹر نے معاملے کی تفتیش اور اسلحہ (پستول) کی برآمدگی کے لیے ملزم کے 05 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی

فیصل فرید چوہدری ایڈووکیٹ نے ریمانڈ کی مخالفت کی اور کہا کہ ایف آئی آر جھوٹی اور مذموم مقاصد پر مبنی ہے

سیکشن 506 (ii) کو کسی چوٹ یا جانی نقصان کی اطلاع نہ ہونے کی وجہ سے ثابت نہیں کیا جا سکا

فیصل فرید چوہدری ایڈووکیٹ نے جسمانی ریمانڈ مسترد کرنے اور ملزم کو ڈسچارج کرنے کی استدعا کی

فواد چوہدری نے اپنی بیماری کی شکایت کی اور میڈیکل چیک اپ کی درخواست کی

عدالت نے کیس ریکارڈ کا جائزہ لیا اور فریقین کے دلائل سنے اور فیصلہ محفوظ کر لیا

بعد ازاں عدالت نے محفوظ شدہ حکم نامہ سناتے ہوئے ملزم فواد چوہدری کا 02 روزہ جسمانی ریمانڈ کی اجازت دیتے ھوئے مورخہ 07 نومبر 2023 متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا اور ملزم کے میڈیکل چیک اپ کی اجازت دے دی

Comments are closed.