نواز شریف کا آیاز صادق کو خصوصی ٹاسک

لاہور (زورآور نیوز) مسلم لیگ ن کے قائدنواز شریف نے ملک بھر میں پارٹی کو آرگنا ئنر کرنے کا فیصلہ کر لیا،نواز شریف نے ایاز صادق کو پارٹی کو منظم کرنے کی ذمہ داری سونپ دی، ایاز صادق نے چاروں صوبوں میں رابطوں کا آغاز کر دیا ، نواز شریف کا ایاز صادق کو ٹاسک دیا کہ پر انے ساتھی اور روٹھے ارکان کو منائیں ۔اس کے بعد سرادار ایاز صادق سندھ ، بلوچستان ، پنجاب کے بھی دورے کریں گے ،پارٹی کو آرگنائیز کرنے کے حوالے سے اقدامات لیں گے ۔ جبکہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنمائوں کا دو گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس کی اندرونی کہانی ذرائع سے سامنے آئی ہے،نواز شریف نے عام انتخابات کا ماحول بنانے سے متعلق پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کی اور ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لیے پارٹی رہنمائوں کی تجاویز پر غور کیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ اہم بیٹھک میں معاشرے میں عدم برداشت اور نفرت انگیز سیاسی فضا کو ختم کرنے پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی جبکہ نواز شریف کی تجویز پر آل پارٹیز کانفرنس کی طرز پر تمام جماعتوں کی کانفرنس منعقد کرنے پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔پارٹی رہنمائوں نے نواز شریف کو بطور اسٹیٹسمین کردار نبھانے کی تجویز دی اور کہا کہ آپ نہ صرف ملک بلکہ پورے خطے کے سینئر ترین رہنما ہیں، ملک اور سیاست کو آپ کی خدمات کی مزید ضرورت ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے الیکشن رولز طے کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارمز پر اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی رہنمائوں کی تجویز پر نواز شریف کا ملک کی تمام سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ بھی کیا۔نواز شریف نے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لئے مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوں کو ٹاسک سونپ دئیے۔ نواز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو سیاسی جماعتوں سے رابطے کرنے کی ذمہ داری سونپی اور ایک کمیٹی قائم کردی۔

 

Comments are closed.