چترال (زورآور نیوز) سیکورٹی فورسز کا پاک افغان سرحدی علاقے کے قریب آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات پر چترال میں پاک افغان سرحدی علاقے کے قریب سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کیا گیا، آپریشن 7 اور 8 نومبر کی درمیانی شب کو کیا گیا۔چترال کے سرحدی علاقے ارسون میں کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد زخمی اور 2 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے، دہشت گردوں کے خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔ سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
Comments are closed.