کراچی(زورآور نیوز) مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم قیادت کی دوسری ملاقات طے ہوگئی۔مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطح کا وفد رواں ہفتے کراچی پہنچے گا، مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر ن لیگ کے سینئر رہنما کراچی میں ملاقاتیں کریں گے، مسلم لیگ ن کا وفد مسلم لیگ فنکشنل قیادت سے بھی ملاقات کرے گا۔مسلم لیگ ن کا وفد سندھ کی متعدد سرکردہ سیاسی شخصیات سے بھی رابطے کرے گا، ایم کیو ایم اور ن لیگ وفود کی ملاقات میں انتخابی الائنس پر مشاورت ہوگی۔
Comments are closed.