لاہور( زورآور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے اختلافات اتنے شدید نہیں کہ دوبارہ بات نہ ہو سکے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابات وزیراعظم رائیونڈ سے ہو گا۔ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ اپریل دو ہزار بائیس میں ختم ہو گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی سے اختلافات اتنے شدید نہیں کہ دوبارہ بات نہ ہو سکے۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحادی حکومت میں رہے، اختلافِ رائے ان کا حق ہے۔الیکشن میں تمام سیاسی جماعتوں کولیول پلئینگ فیلڈ ملے گی۔لیول پلئینگ فیلڈ کی آڑ میں القادر ٹرسٹ اور 9 مئی کی معافی نہیں مل سکتی۔ ادارے مکمل طور پر غیر جانب دار ہیں۔ہم نے ملک کو بحران سے نکالا۔ ملک کو معاشی ترقی کے دھارے پر گامزن کیا۔ ہم ترقی کے ایجنڈے کو ہی آگے لے کر چلیں گے۔جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر وسابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آنے والے الیکشن میں کسی سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں کرے گی اور نہ ہی کسی پارٹی کے رکن کو لے گی ،خاص کر پی ٹی آئی کے کسی رکن کو نہیں لیں گے۔پیپلز پارٹی کو شکست دکھائی دے رہی ہے اس لیے لیول پلئنگ فیلڈ کی باتیں کر رہی ہے،عمران خان کو عدالتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ماضی کا حصہ بن چکا ،اب نہ مشترکہ الیکشن لڑیں گے نہ آئندہ کبھی پی ڈی ایم بنے گی ،ہر جماعت الگ الیکشن لڑے گی ۔انہوں نے کہا کہ حالات کا تقاضہ ہے کہ نفرت اور انتقام کی سیاست کو دفن کرکے ملک و قوم کا سوچا جائے،ملکی حالات اب اس کے متحمل نہیں کہ ایک دوسرے کا گریبان پکڑا جائے ،میاں نواز شریف نفرتوں کو دفن کر کے محبت ،پیار کا پیغام اور پاکستان کی خوشحالی عوام کو پریشانی سے نکالنے کا عہد لیکر آئے ہیں ۔
Comments are closed.