فاسٹ بولر محمد عامر بابر اعظم کو’ بوبی دی کنگ‘ کہنے پر بھڑک اٹھے

فاسٹ بولر محمد عامر بابر اعظم کو’ بوبی دی کنگ‘ کہنے پر بھڑک اٹھے اور مداح کو دوران شو سنادیں۔

حال ہی میں محمد عامر  جیو نیوز کے پروگرام ’ہارنا منع ہے‘ میں شریک ہوئے جس دوران ایک مداح نے محمد عامر سے سوال کیا کہ ’اگر بابر  کی کراچی کنگز کی ٹیم  میں واپسی  ہوجائے یا پھر آپ ٹیم میں چلے جائیں تو آپ بابر کو بابر اعظم کہہ کر پکاریں گے یا بوبی دی کنگ؟‘

مداح کے سوال پر محمد عامر نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میرامخلصانہ مشورہ ہے کہ بابر اعظم سے باہر نکل آؤ کیوں کہ پاکستان کی ٹیم بابر کی ٹیم نہیں ہے ٹیم میں بابر کے علاوہ مزید 15 لڑکے اور بھی ہیں جنہوں نے اکیلے ہی پاکستان کو فتح دلوائی ہے، یہ سچ ہے کہ بابر ایک اچھا کرکٹر ہے اس کی اپنی عزت نفس ہے ، بطور مسلمان اور بطور کرکٹر ہمارا فرض ہے کہ ہم بابر سے اچھے سے ملیں  لیکن بس اس کے علاوہ  اور کچھ نہیں، بابر کو کنگ کہنا یہ سب گراؤنڈ میں اچھا لگتا ہے، اس سے باہر ایسے لفظ اچھے نہیں لگتے‘۔

Comments are closed.