شہید فلسطینیوں کی تعداد ساڑھے11ہزار ہوگئی

اسرائیل فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی پر  وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ 7 اکتوبر سے اس جنگی جرائم پر مبنی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار 500 ہوگئی۔  عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری سے 29 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر دوسری جانب تل ابیب سے عرب میڈیا نے بتایا کہ جنوبی لبنان سے اسرائیلی علاقوں پر ٹینک شکن میزائلوں سےحملہ کیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان کے سرحدی ٹاؤنز مرکبا اور حولا پر جوابی بمباری کی۔ دریں اثنا مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔

Comments are closed.