حنا الطاف سے طلاق کی خبروں پر آغا علی کا مبہم بیان سامنے آگیا

کراچی (شوبز ڈیسک)  معروف اداکار و میزبان آغا علی نے اپنی اور اداکارہ حنا الطاف کی طلاق کی خبروں پر مبہم سا  ردعمل دیا ہے۔حال ہی میں آغا علی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کیں جوکہ کسی شادی کی تقریب کے دوران لی گئی تھیں۔اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے آغا علی سے پوچھا کہ میں آپ کی بہت بڑی مداح تھی، مجھے سمجھ  نہیں آرہا لوگ آپ کو ریڈ فلیگ(پریشان کن عندیے) کیوں کہتے ہیں؟ صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے آغا علی نے کہا کہ کون لوگ؟ وہ لوگ ایسا کہتے ہیں جو یہ بھی نہیں جانتے کہ میں کون ہوں اور حقیقت میں کیا ہوں؟ یہ وہ لوگ ہیں جو ہمیشہ دوسروں کو نیچے گِرانے کی کوشش کرتے ہیں۔آغا علی نے کہا کہ یہ دنیا حسد سے بھری ہوئی ہے، میں کبھی ایسے لوگوں پر توجہ نہیں دیتا اور نہ ہی آپ ان پر توجہ دیں، ہمیشہ اپنی ذات پر بھروسہ رکھیں اور زندگی کے ہر تجربے پر یقین رکھیں۔  اداکار نے مزید کہا مجھے ایسا لگتا ہے کہ لوگ آج کل ایسی خبروں کا انتظار کررہے ہیں کہ شوبز کی کون سی جوڑی کب الگ ہوجائے گی اور یہ بات مجھے بہت پریشان کرتی ہے۔

Comments are closed.